
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان ملک دشمن عناصر کے کہنے پر ریاستی اداروں کو نشانہ بنارہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے اپنے تازہ ترین بیان میں کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے انٹرویو میں بڑے انکشافات کیے ہیں، عمران خان دشمن ممالک کے کہنے پر پاکستان کے اداروں کو نشانہ بنارہا ہے، اگست کے مہینے میں عمران خان کی ایوان صدر میں سابق آرمی چیف جنر ل (ر) قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ہوئی ، اس ملاقات سے قبل وہ قمر جاوید باجوہ کے خلاف مہم شروع کرچکے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایوان صدر کا کیا کام کہ وہ سابق وزیراعظم کی ایک حاضر سروس آرمی چیف سے ملاقات کروارہا ہے، عمران خان کے حالیہ بیانات پر از خود نوٹس ہونا چاہیے، عمران خان پورے ملک کو بدنام کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں غیر آئینی طریقے سے توڑی گئیں، کیا غیر قانونی طریقے سے اسمبلیاں توڑنا ٹھیک ہے، وزیراعلی عمران خان سے کہتے رہے کہ 90 فیصد لوگ اسمبلیاں توڑنے کے حق میں نہیں ہیں، عمران خان کے مطابق آرمی چیف نے انہیں اسمبلیاں توڑنے کا مشورہ دیا، جنرل باجوہ نے انہیں یہ مشورہ کیوں دیا؟
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/11shirjeeelkhaanilzaaam.jpg