
پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ق ایک طرف جا رہی ہے جبکہ مسلم لیگ ن اور مولانا فضل الرحمن دوسری طرف : سینئر صحافی
نجی ٹی وی چینل جی این این کے پروگرام خبرہے میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی وتجزیہ کار شہزاد حسین بٹ نے کہا کہ میرے خیال میں پی ڈی ایم میں بھی دراڑ پڑ رہی ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ق ایک طرف جا رہی ہے جبکہ مسلم لیگ ن اور مولانا فضل الرحمن دوسری طرف جا رہے ہیں۔
میری خبر کے مطابق بھائی کی خاطر قربانی دینی پڑی تو وزیراعظم شہبازشریف اس کیلئے بھی تیار ہیں، پھر مریم نوازشریف پارٹی قیادت سنبھال لیں گی اور وزیراعظم پیپلزپارٹی سے آ جائیگا، مسلم لیگ ن ہر طرح سے تیار ہے۔
شہزاد حسین بٹ نے حمزہ شہباز ، سلمان شہباز کے مریم نوازشریف کی پالیسیوں سے اختلاف بارے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی جب حمزہ شہباز شریف وطن واپس آئے تھے تو اس کے بعد کوئی پریس کانفرنس، پریس ریلیز جاری نہیں ہوئی جبکہ سلمان شہباز بھی خاموش ہیں۔
میرے خیال میں وزیراعظم شہباز شریف الوداعی ملاقاتیں کر چکے ہیں اور آج بھی ان کی پریس کانفرنس دیکھ لیں واضح طور کہہ چکے ہیں کہ وہ عدالتی حکم نہیں مانتے۔
پروگرام میں سینئر صحافی وتجزیہ کار کاشف عباسی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن ایک جسم تین جان ہیں۔ سپریم کورٹ اگر وزیراعظم شہبازشریف کو طلب کرتی ہے اور وہ انکار کر دیتے ہیں تو سپریم کورٹ کیا کر سکتی ہے؟ فردِ جرم عائد کرنے کیلئے ان کا عدالت میں پیش ہونا لازم ہے۔
سپریم کورٹ پولیس کو حکم دے کہ انہیں اٹھا کر لائیں اور جواب ملے کہ ہم کچھ نہیں کر سکتے تو کیا ہوگا؟
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9shehbazshahrifqurbani.jpg