کیا وزیراعظم شہبازشریف کو 180 کی بجائے 160 ووٹ ملے؟

shahbazhaha.jpg

وزیراعظم شہباز شریف نے 180 ووٹ لیکر اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا۔۔ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ پی ٹی آئی کے منحرف اراکین نے بھی انہیں ووٹ دئیے ہیں جن کی تعداد 22 کے قریب ہے۔

اس وقت قومی اسمبلی میں حکومتی اراکین کی تعداد 174 ہے جبکہ ایک رکن اسمبلی مولانا شکور انتقال کرچکے ہیں۔مختلف صحافیوں کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ شہبازشریف کو 172 کی بجائے صرف 160 ارکان کی حمایت ملی ہے۔

فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اراکین کی اکثریت کا اعتماد کھو چکے ہیں، بیس اراکین اسمبلی جن کا تعلق تحریک انصاف سے ہے ان کا ووٹ وزیر اعظم کے حق میں شمار نہیں کیا جا سکتا ۔

انکا مزید کہنا تھا کہ لہذا شہباز شریف کو صرف 172 ارکان کی بجائے صرف 160 ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل آج کا یہ ووٹ شہباز شریف اور پی ڈی ایم کی بہت بڑی شکست ہے
https://twitter.com/x/status/1651547964647645198
صحافی اسدکھرل نے بھی اس قسم کا دعویٰ کیا ہے
https://twitter.com/x/status/1651549803002703878
مختلف تجزیہ کاروں اور سوشل میڈیا صارفین نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف نے اکثریت نہیں عسکریت ثابت کی ہےا ور انہیں اعتماد کا ووٹ دلوانے میں اسٹیبلشمنٹ کا ہاتھ ہے۔
 

Back
Top