
سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر کا مار گرایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس کے نتیجے میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی) گنڈاپور کا اہم کمانڈر جبار شاہ ہلاک ہوگیا ہے۔
سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں، ہلاک کمانڈر جبارشاہ ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز اور پولیو ویکسین کی ٹیمو ں پر حملوں میں ملوث تھا، ساتھ ہی ساتھ جبار شاہ لوگوں سے ٹی ٹی پی کیلئےبھتہ وصولی کی وارداتیں بھی کرتا تھا۔
خیال رہے کہ ڈی آئی خان کے علاقے درابن میں گزشتہ روز بھی سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو مار گرایا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8ctcdidkdkd.jpg