Chacha Basharat
Minister (2k+ posts)

پی ٹی آئی ون لیگ کے سابق اراکین قومی وصوبائی اسمبلی پیپلزپارٹی میں شامل۔۔ سابق چیئرمین پی ٹی آئی خانیوال مسعود مجید کا بھی پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان: اعلامیہ
مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سابق اراکین قومی وصوبائی اسمبلی نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ سابق اراکین قومی وصوبائی اسمبلی نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کے موقع پر سابق صدر آصف علی زرداری وچیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔ اسلام آباد میں ملاقات کے موقع پر جنوبی پنجاب سے پیپلزپارٹی میں شریک ہونے والے سابق اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کے علاوہ دیگر سیاسی شخصیات بھی موجود تھیں۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی چودھری اصغر جٹ پاکستان تحریک انصاف سے، مظفرگڑھ سے سابق صوبائی وزیر سید ہارون نے مسلم لیگ ن سے اور خانیوال سے مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے سابق رکن پنجاب اسمبلی سید جمیل شاہ نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔
مظفرگڑھ کے حلقہ پی پی 271 سے مسلم لیگ ق کے امیدوار صوبائی اسمبلی ملک فیض احمد، کسان اتحاد پاکستان کے مرکزی نائب صدر عامر وٹو، بہاوئوالنگر سے تحریک انصاف کے سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی رانا انتظار احمد اور سابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف خانیوال مسعود مجید کی طرف سے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا گیا۔
سابق اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے انہیں مبارکباد دی۔ ملاقات کے موقع پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، مخدوم سید احمد محمود، مخدوم سید مصطفیٰ محمود اور سید مرتضیٰ محمود بھی موجود تھے۔
https://twitter.com/x/status/1653059403992518660
اسلام آباد میں سابق صدر آصف علی زرداری کی رہائشگاہ زرداری ہائوس میں مختلف سیاسی قائدین کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے کے موقع پر جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلزپارٹی مظفر گڑھ ملک مظہر پہوڑ، عبدالقادر شاہین اور ملک فیاض احمد ککھ ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/Wu0EfwC.jpg
Last edited by a moderator: