
اسپیکر قومی اسمبلی کے آفس کی جانب سے رجسٹرار سپریم کورٹ کو قومی اسمبلی کی کارروائی کا ریکارڈ فراہم کرنے سےانکار کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی جانب سے چیف سمیت سپریم کورٹ کے دیگر ججز کو لکھے گئے خط کے معاملے پر رجسٹرار سپریم کورٹ نے اسپیکر آفس سے قومی اسمبلی کی کارروائی کا ریکارڈ طلب کیا تھا جس پر اسپیکر آفس نے انکار کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسپیکر آفس کی جانب سے رجسٹرار سپریم کورٹ کے زبانی احکامات پر متعلقہ ریکارڈ فراہم کرنے سے انکار کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ رجسٹرار سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے گزشتہ 5 اجلاسوں کی کارروائی کا ریکارڈ تحریری طور پر طلب کیا ہے اس کے ساتھ ساتھ رجسٹرار سپریم کورٹ نے اسپیکر آفس سے قائمہ کمیٹی برائے فنانس کے اجلاس کا ریکارڈ بھی طلب کیا۔
یادرہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے 26اپریل کو چیف جسٹس سمیت سپریم کورٹ کے دیگر ججز کے نام خط لکھا تھا، خط لکھنے سے قبل راجا پرویز اشرف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں ہیجانی صورتحال پیدا ہوچکی ہے، میں ایوان کے جذبات اور احساسات سپریم کورٹ کے ججز تک پہنچاؤں گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4speoakksrecord.jpg