
سرکاری ملازمین کے لئے خوشی کی خبر سامنے آگئی،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں50فیصد اور پنشن میں30فیصد تک اضافے کی تجویز زیر غور ہے، مزدوروں کی اجرت 40ہزار کرنے اور ای او بی آئی پنشن میں اضافہ بھی ممکن ہے۔
وزیرخزانہ اسحق ڈار حکومت کی اتحادی جماعتوں کی مشاورت کے ساتھ بجٹ تیاری کے بعد 4یا 5جون کو قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے،پی پی آئی کے مطابق وفاقی بجٹ کیلئے قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس جون کے پہلے ہفتے میں شروع ہوگا۔
حکومت کوآخری بجٹ میں عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کرنے کی تجویز دی گئی ہے،اسی طرح پیٹرول ڈیزل کی قیمت میں بھی فی لیٹرخاطر خواہ کمی کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔
پی پی آئی کے مطابق ای او بی آئی کے پنشن یافتگان کی کل پاکستان نمائندہ تنظیم ای او بی آئی پنشنرز فورم نیسرکاری ملازمین کی تنخواہ اورالاؤنسز میں اضافہ کی تجویز کو سراہا۔
رواں سال نجی شعبہ کے کارکنوں کی ای او بی آئی پنشن میں معقول اضافہ کیا جائے خیال رہے کہ ای او بی آئی پنشن محض ساڑھے آٹھ ہزار روپے ماہانہ ہے حالانکہ اس سے صحافیوں سمیت نجی شعبہ کے5لاکھ افراد مستفید ہوتے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/pay-50-govt-shehbaz.jpg