
الیکشن اکتوبر میں بھی نہیں ہوں گے، حکومتی وزیر نے واضح کردیا، کہا کہ پی پی کے طور پر میری ذاتی رائے ہے کہ الیکشن آگے ہوجائیں اور حکومت میں مزید توسیع ہو
وفاقی وزیر اور پی پی سینئر رہنما احسان مزاری کا کہنا ہے کہ الیکشن اکتوبربھی نہیں ہونے۔مجھے نہیں لگتا کہ عام انتخابات وقت پر ہوں گے، پی پی کے ورکر کے طور پر میری رائے میں انتخابات آگے جائیں گے۔
اس پر نعیم اشرف بٹ نے سوال کیا کہ جو آئین میں ہے اس کے مطابق ہی توسیع ہوگی، غیر آئینی کچھ نہیں ہوگا۔
https://twitter.com/x/status/1655105086715207681
احسان الرحمان مزاری نے کہا ہے کہ کرکٹ بورڈ میں نجم سیٹھی پیپلز پارٹی کی مرضی سے نہیں لگائے گئے، جب کہ بورڈ میں ہمارہ بندہ ہونا چاہیے تھا۔
انکا مزید کہنا تھا کہ یہ طے ہوا تھا کہ جو وزارت جس جماعت کی ہوگی اس کی تعیناتیاں بھی اسی کا حق ہوگا، کھیلوں کی وزارت ہمارے پاس ہے تو پی سی بی میں ہمارا بندہ ہی ہونا چاہیے تھا۔
https://twitter.com/x/status/1655105086715207681
وفاقی وزیر نے کہا کہ نجم سیٹھی کرکٹ بورڈ میں پیپلز پارٹی کی مرضی سے نہیں لگائے گئے، شکایات آئی ہیں کہ 2 ریجنز میں بوگس کلبز بنا کر ووٹنگ رائٹس دے دیے گئے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/pp-ministerhaahs.jpg