
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کے انٹیلی جنس افسران پر بغیر ثبوت الزامات برداشت نہیں کیے جائیں گے۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جانب سے معمولی سیاسی فائدے کیلئے پاک فوج اور انٹیلی جنس ایجنسی کو بدنام کرنے اور دھمکیاں دینے کا عمل ایک معمول بنتا جارہا ہے، یہ ایک قابل مذمت عمل ہے۔
https://twitter.com/x/status/1655259841173274629
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو بغیر کسی ثبوت کے جنرل فیصل نصیر اور دیگر انٹیلی جنس افسران پر الزامات لگانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور نا ہی ایسے الزامات کو برداشت کیا جائے گا۔
یادرہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ دنوں آئی ایس آئی کے حاضر سروس افسر جنرل فیصل نصیر پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں جلسوں کیلئے باہر نکل رہا ہوں اگر مجھے کچھ ہو ا تو اس کا ذمہ دار جنرل فیصل نصیر ہوگا۔