
سینیٹ کےاجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری اور پیپلزپارٹی کے رہنما مولابخش چانڈیو کی جانب سے ایک دوسرے کی قیادت پر اخلاقیات سے گری ہوئی تنقید کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں اس وقت بدمزگی پیدا ہوئی جب پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری نے تقریر کرتے ہوئےچیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
اعجاز چوہدری نے کہا کہ دنیا کا میڈیا بلاول بھٹو کے بارے میں کیا کچھ لکھ رہا ہے ان کو پڑھ کر شرم آنی چاہیے کہ وہ نا"He" ہے اور نا ہی "She" ہے۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اعجاز چوہدری کے ان الفاظ کا حذف کرنے کی ہدایات دیں ، اعجاز چوہدری کو جواب دینے کیلئے پیپلزپارٹی کے سینیٹر مولابخش چانڈ یو نے تقریر شروع کی اور ایسی گفتگو کی کہ ایوان میں موجود خواتین بھی شرمسار ہوگئیں۔
https://twitter.com/x/status/1655243309621575683
مولابخش چانڈیو نے کہا کہ اعجاز چوہدری آج بندوبست کریں میں اپنے لیڈر سے آپ کو ثبوت دلوادوں گا کہ وہ کیا ہے، باتوں کی کیا ضرورت ہے، اگر آپ کو بلاول کے بارے میں کوئی شک ہے تو آپ اہتمام کردیں میں وہ شک دور کروادوں گا ، آپ لوگ شیخ رشید کی وجہ سے شک میں مبتلا ہیں۔
مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ایسی باتیں نہیں ہونی چاہیے، یہاں سیاسی باتیں کی جانی چاہیے، ورنہ ان کے قائد عمران خان کے بارے میں تو ان کی سابقہ اہلیہ نے کتاب میں بہت کچھ لکھ دیا ہے ، ان کے وزیر کے بارے میں لکھ دیا ہے، کہ ان کو خوبصورت ملازم، چھوٹے وزیر اچھے لگتے ہیں، انہوں نے ایک ہی وزیر کو بہت بڑا انعام دیا، میں اپنی طرف سے کچھ نہیں کہہ رہا یہ سب کتاب میں لکھا ہے۔
مولابخش چانڈیو کی جانب سے اس غیر اخلاقی تقریر کو پیپلزپارٹی کے سینیٹر اعجاز دھامرا کے چھوٹے بھائی عمران دھامرا نے ٹویٹر پر شیئر کیا اور ا س سے بھی زیادہ غیر اخلاقی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینٹر اعجازچودھری اپنی بیٹی کو لیکر آئیں ہم بلاول بھٹو کی جنس کی تصدیق کرا دیتے ہیں، پی ٹی آئی خواتین سینیٹر ز نے تو پہلے بتادیا ہے کہ ان کے پاس تصدیقی آلات موجود ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/7khanabialwllasenate.jpg