
سابق وزیراعظم عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ دو ہفتوں کی بات ہے اس کے بعد معاملات ٹھیک ہوجائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت لاہور زمان پارک میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس ہوا،اجلاس سے خطاب کرتےہوئے عمران خان نے پی ٹی آئی کے پاور شو کا اعلان کرتے ہوئے گوجرانوالہ اور مریدکے سے تعلق رکھنے والے ٹکٹ ہولڈرز کا ٹاسک سونپا اور کہا کہ ہمارا جلسہ ہر صورت ہوگا۔
عمران خان نے کہا کہ جب دفعہ 144 حکومت کیلئے نہیں ہے تو پھر ہمارے لیے بھی نہیں ہے،18 مئی کو مریدکے میں پی ٹی آئی کا پاور شو ہر قیمت پر منعقد کیا جائے گا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کو ختم کرنے کی سازش کی جارہی ہے، تاہم دو ہفتوں کی بات ہے اس کے بعد معاملات ٹھیک ہوجائیں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8khanadohafty.jpg