
قومی احتساب بیورو کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل(ر) نذیر احمد نےکہا ہے کہ نیب اب مکمل طور پر غیر سیاسی رہے گا ماضی میں یہ ادارہ مختلف تنازعات کا شکار رہا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ر نذیر احمد نے نیب راولپنڈی کا اہم دورہ کیا،اس موقع پر انہوں نے کرپشن متاثرین میں چیکس بھی تقسیم کیے، چیئرمین نیب نے عالمی کرپشن انڈیکس میں پاکستان کی تنزلی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شائستگی اور انصاف پسندی نیب کی اولین ترجیح ہے۔
چیئرمین نیب نے کہا کہ ماضی میں یہ ادارہ تنازعات کا شکار رہا ہے، تاہم اس وقت نیب قانون کے مطابق کام کررہا ہے، ادارے میں کسی بھی قسم کی سیاسی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی نیب مکمل طور پر غیر سیاسی رہے گا۔
خیال رہے کہ چیئرمین نیب کا نیب راولپنڈی کا یہ دورہ اور اس موقع پر کی گئی گفتگو کو اس حوالے بھی اہمیت دی جارہی ہے کیونکہ کل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نیب راولپنڈی نے طلب کررکھا ہے۔