jigrot
Minister (2k+ posts)
لوگوں کے دلوں کا حال اللہ بہتر جانتا ہے مگر میں صرف اپنے بارے میں ہی لکھ سکتا ہوں ۔ کبھی ایک دور تھا جب فوج سے محبت دل میں کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی تھی جب بھی فوجیوں کو دیکھتا تھا دل میں سکون آتا تھا اور میں سوچتا تھا شکر ہے کوئی تو ہے جو پاکستان کی خدمت کررہا ہے اور جانوں کا نظرانہ پیش کر رہا ہے ان کے منہ سے نکلی ہوئی ہر بات کو من و عن تسلیم کرلیتا تھا کبھی بھی پاکستانی فوج پر شک نہیں کیا جب بھی کسی جوان کے شہید ہونے کی خبر سنتا تھا تو اداس ہوجاتا تھا اور ہمیشہ اس خاندان کے لیے سوچتا تھا جس سے اس فوجی کا تعلق ہوتا تھا جب کبھی کوئی بھی پاکستانی فوج کے خلاف بولتا تھا تو میں لڑنے مرنے کے لیے تیار ہوجاتا تھا میرے لیے پاکستان کی فوج ہمارا فخر تھا جب کبھی فوج کے خرچے کی بات ہوتی تھی میں ان کا دفاع کرتا تھا ہمیشہ کہتا تھا جتنا یہ کماتے ہیں بہت کم ہے ان کی تنخواہ زیادہ ہونی چاہیے جب بھی کوئی فوجی افسروں کو دی گئی مراعات پر تنقید کرتا تھا میں ان کا دفاع کرتا تھا جب دشمن ملکوں سے ان کے بارے میں بات کی جاتی میں ان کا دفاع کرتا تھا ۔ پاکستان کے دو ٹکڑے ہوئے اور بنگلہ دیش الگ ہوگیا مگر پھر بھی میں فوجیوں کو اس کا قصوروار نہیں سمجھتا تھا مگر اب میرے حالات کچھ بدل گئے ہیں میں اب ایسا کچھ نہیں کرتا
Last edited by a moderator: