
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق چیف سیلکٹر مصباح الحق کو ہائی پروفائل کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے ہائی پروفائل کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی قائم کردی ہے جس کی سربراہی مصباح الحق کو ملی ہے، مصباح الحق کو لیجنڈ کرکٹ انضمام الحق اور سابق کپتان محمد حفیظ کی معاونت حاصل ہوگی۔
کمیٹی کو قومی سیلیکشن کمیٹیوں کی تقرریوں، کرکٹرز کے کانٹریکٹس اور ان کی ترقی کے منصوبے اور قومی ٹیم کے کوچز کی تعیناتی سمیت کرکٹ کے معاملات پر سفارشات تیار کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے، کمیٹی کو اپنی ضرورت کے مطابق اضافی کرکٹ ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا اختیار بھی دیا گیا ہے۔
کمیٹی پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ کو مستقل بنیادوں پر رپورٹ کرے گی، ملک میں ڈومیسٹک کرکٹ کے اسٹرکچر ، شیڈول، پلیئنگ کنڈیشنز کے معاملات میں بھی کمیٹی کی مشاورت کو شامل کیاجائے گا، کمیٹی کو امپائرز، ریفریز اور کیوریٹرز کی دیکھ بھال سمیت دیگر معاملات کےپلانز مرتب کرنے کا مینڈیٹ بھی دیا گیا ہے۔
مصباح الحق نے کمیٹی کا سربراہ بنائے جانے پرر دعمل دیتےہوئے کہا ہے کہ یہ میرے لیے ایک اعزاز کی بات ہے، یہ پوزیشن ایک چیلنج ہے مگر ہم اپنے تجربے کی بدولت پاکستانی کرکٹ کے اسٹرکچر میں مثبت تبدیلی لانے کی کوشش کریں گے اور ملک میں کھیل کو فروغ دیں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9mishahabhaffefzinzi.jpg