
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں مشیر برائے قومی سلامتی رہنے والے جان بولٹن نےعمران خان کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک اپنے پیغام میں جان بولٹن کا کہنا تھا کہ سابق پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری پاکستان میں عدم استحکام اور بحران صورتحال کی جانب ایک اور غیر ضروری قدم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام کو مسلسل ہنگامہ آرائی سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا، بلکہ اس صورتحال سے چین ، آئی ایس آئی ایس کے اور دیگر دہشت گردبدامنی سے اپنے فائدے اور پاکستان کی خودمختاری، حکومت اور معیشت کو نقصان پہنچائیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1688169579107733504
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو اسلام آباد کی مقامی عدالت نے توشہ خانہ کیس میں الزامات ثابت ہونے پر تین سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی، عدالتی حکم کے بعد عمران خان کو لاہور سے گرفتار کرکے اٹک جیل منتقل کردیا گیا تھا۔
Last edited by a moderator: