
الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی انتخابی نشان کی اہل نہیں ہے۔اسکی وجہ الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کا الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ نہ ہونا بتائی۔
سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان دینے کے معاملے پر ای سی پی کا اعلامیہ سامنے آیا ہے جس کے مطابق آل پاکستان مسلم لیگ بھی انتخابی نشان کی اہل نہیں، اس جماعت نے پارٹی الیکشن کرایا اور نہ ہی پارٹی اکاؤنٹس کی تفصیلات دیں۔
الیکشن کمیشن نے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کو کتاب، جے یو آئی نظریاتی کو تختی اور ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کو ہلال نشان الاٹ کیا ہے۔
ای سی پی کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کو تلوار جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کو مکا کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا ہے جبکہ مسلم لیگ ن کو شیر کا انتخابی نشان تفویض کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ استحکام پاکستان پارٹی رجسٹرنہیں اس لیے انتخابی نشان کی اہل نہیں۔
دوسری جانب نگراں وزیراعظم کا اعلان ہوتے ہی استحکام پاکستان سیاسی سرگرمیوں میں تیزی لے آئی۔۔آئی پی پی نے لاہور، بہاولپور، گوجرانوالہ، سرگودھا اور ساہیوال کے ڈویژنل عہدیدار مقرر کردیے ہیں۔
مراد راس کو لاہور ڈویژن کا صدر اور میاں خالد محمود کو جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔ جبکہ سردار تنویر الیاس کو آزاد جموں کشمیر کا پارٹی صدر نامزد کردیا گیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/istehakmamahsa13.jpg