
مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف نے انتخابی مہم کے دوران خفیہ آڈیو زویڈیوز کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کے حوالے سے مسلم لیگ ن نے انتخابی مہم کے حوالے سے پلان ترتیب دیدیا ہے جس کے تحت بعض شخصیات کے خلاف انتہائی جارحانہ انداز اپنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ پلان لندن میں ہونے والی مسلم لیگ ن کے بڑوں کی بیٹھک میں تیار کیا گیا اور اہم فیصلے کیے گئے۔
ن لیگ کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ انتخابی مہم کے دوران ن لیگ کے خلاف ہونے والی انتقامی کارروائیوں پر مبنی ایک ڈاکومنٹری تیار کی جائے گی جسے انتخابی مہم میں عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا، انتخابی مہم میں اداروں کے بجائے چند شخصیات کو ہدف کا نشانہ بنایا جائے گا جبکہ سینئر نائب صدر مریم نواز شریف چند شخصیات کی خفیہ آڈیوز ویڈیوز بھی منظر عام پر لائیں گی۔
ن لیگ انتخابی مہم کے دوران معاشی و سیاسی بحران کی ذمہ داری سیاسی مخالفین کے ساتھ ساتھ،قمر جاوید باجوہ، جنرل ر فیض حمید، جسٹس ر جاوید اقبال وغیرہ پر ڈالیں گے، نوازشریف کی وطن واپسی سے قبل ن لیگ کی جانب سے الیکٹرانک و سوشل میڈیا پر بھرپور مہم چلائی جائے گی، انتخابی مہم کے دوران نواز شریف اور مریم نواز اپنے خلاف رچائی گئی سازش کے محرکات سامنے لائیں گے جبکہ نواز شریف انتخابی مہم میں ثاقب نثار سمیت تمام کرداروں کو موضوع بحث بنائیں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1maryamnawazkjhshshsjh.jpg