
ترجمان پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) حافظ حمداللہ نے سابق وزیراعظم وچیئرمین پی ٹی آئی کے حوالے سے بڑا دعویٰ کر دیا۔ حافظ حمداللہ نے ایک بیان دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی طرف سے ملک سے باہر جانے کیلئے منتیں کی جا رہی ہیں۔ سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کہیں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطل ہونے کا فیصلہ کہیں بشریٰ بی بی کی ملاقاتوں کا نتیجہ تو نہیں ہے؟ بشریٰ بی بی کون سے دوست اسلامی ملک سے این آر او لینے کی کوشش کر رہی ہیں۔
حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے اصل چہرے کو ایک تحقیقاتی صحافی نے خبر دیتے ہوئے بے نقاب کر دیا تھا، بشریٰ بی بی نے اسلامی ملک کی اہم شخصیت سے اسلام آباد کے ایک فائیوسٹار ہوٹل میں ملاقات کیوں کی؟ بشریٰ بی بی کی طرف سے اس شخص کو کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی ملک سے باہر جانے کیلئے تیار ہیں۔ آج ساری قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ عمران خان باہر جانے کیلئے منتیں کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین کو این آر او کے طعنے دینے والے عمران خان کو تھوڑا سا اپنی اہلیہ کی طرف سے نظر ڈال کر دیکھ لینا چاہیے، اب بشریٰ بی بی کس کے لیے دوست اسلامی ملک کی اہم شخصیت سے این آر او مانگ رہی ہیں۔ عمران خان کا چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے وہ اب ملک سے باہر جانے کیلئے منتیں کر رہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1696439899736457695
واضح رہے کہ گزشتہ روز نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نیوز کے ہیڈ آف انویسٹی گیٹو سیل نعیم اشرف بٹ نے اپنے وی لاگ میں بتایا ایکسلوزو خبر دیتے ہوئے کہا تھا کہ: عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی 8 سے 10 دن پہلے اسلام آباد میں دوست اسلامی ملک کی اہم شخصیت سے ملاقات ہوئی ہے جسے انتہائی خفیہ رکھا گیا تھا۔ ہمارے ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر بشریٰ بی بی کی طرف سے اہم شخصیت کو عمران خان سے ریلیف دلوانے کا کہا گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1696053024722935972
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی طرف سے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ عدالتی احکامات کے باوجود چیئرمین پی ٹی آئی رہا نہیں ہو سکیں گے کیونکہ سائفر گمشدگی کیس میں خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی طرف سے انہیں جوڈیشل ریمانڈ میں زیرحراست رکھنے کا حکم جاری ہو چکا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/7hamadlllajahhit.jpg