
واپڈا اور بجلی کی دیگر تقسیم کار کمپنیوں کے ملازمین کتنے ارب روپے کی بجلی مفت استعمال کرتے ہیں اس حوالے سے ہوشربا انکشافات سامنے آگئے ہیں۔
نجی خبررساں ادارے ہم نیوز کی خصوصی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ واپڈا ، پاور ڈسٹری بیوٹنگ اور پاور جنریٹنگ کمپنیوں کے تقریبا 17ہزار سے زائد افسران سالانہ ساڑھے 5 ارب روپے مالیت کی بجلی مفت میں استعمال کرتے ہیں، ان افسران کو سالانہ تقریبا بجلی کے9کروڑ یونٹس مفت فراہم کیے جاتے ہیں۔
اسی طرح ان کمپنیوں اور واپڈا میں ملازمین کی تعداد تقریبا1 لاکھ89 ہزار ہے جو ماہانہ تقریبا ساڑھے تین کروڑ یونٹس استعمال کرتے ہیں۔
ہم نیوز کے حاصل کردہ اعدادوشمار کے مطابق واپڈا میں گریڈ 21 کے ملازمین کی تعداد 75 ہے، انہیں سالانہ6 لاکھ63ہزار یونٹس مفت فراہم کیے جاتے ہیں، گریڈ 20 سے 22 کے افسران کو15ہزار 600یونٹس مفت ملتی ہے،گریڈ 19 کے افسران کو 9ہزار 600 یونٹس، گریڈ 18 کے افسران کو سالانہ 7200 یونٹس بجلی فراہم کی جاتی ہے۔
16 اور 17 گریڈ کے افسران سالانہ5ہزار 400 یونٹس استعمال کرسکتے ہیں،11ویں گریڈ سے 15 ویں گریڈ کے ملازمین کو سال میں 3600 یونٹس کی چھوٹ ہوتی ہے، اسی طرح گریڈ 5 سے10 کے درمیان کے ملازمین کو سالانہ 2400 یونٹس استعمال کرنے کا حق حاصل ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/12wpadamuftbijli.jpg