
سینئر صحافی عمر چیمہ نے دعویٰ کیا ہے کہ دوست ممالک اور اسٹیبلشمنٹ آئندہ انتخابات میں ن لیگ کو چانس دینے کے حق میں ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے صحافی و تجزیہ کار عمر چیمہ نے کہا کہ کچھ جو ہمارے دوست ممالک ہیں وہ اصرار کررہے ہیں کہ ن لیگ کو چانس دیا جائے، اس سے یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ جو آئندہ حکومت بنے گی اس میں سب سے بڑی جماعت ن لیگ ہوگی، اسی لیے ن لیگ اور اسٹیبلشمنٹ کی جو انڈر سٹینڈنگ ہے اس سے ہٹ کر کوئی بیان نہیں آئے گا۔
پروگرام کی میزبان نے حیرانگی کاا ظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ دوست ممالک واقعی اصرار کررہے ہیں کہ ن لیگ ایک بہتر آپشن ہے؟
عمر چیمہ نے کہا جی بالکل ایسا ہی ہے ، آپ یہ سمجھیں کہ اس وقت پاکستان کو جو بیرون ملک سے پیسے بھی مل رہے ہیں وہ ان کی شرائط میں ایک شرط یہ بھی ہے کہ ن لیگ کو اگلی حکومت میں دوبارہ چانس ملے گا،اس کا مطلب یہ ہے کہ اس وقت مارکیٹ میں جو سب سے مہنگا شیئر ہے وہ ن لیگ کا ہے، اور اسی لیے ن لیگ کو بہت زیادہ اہمیت دی جارہی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1696914962944585950
عمر چیمہ نے یہیں پر بس نہیں کی بلکہ یہ بھی دعویٰ کیا کہ امکان ہے کہ اگر سب کچھ پلان کے مطابق ہوا تو آئندہ وزیراعظم نواز شریف ہوں گے، پاکستان میں صورتحال بدلتے دیر نہیں لگتی،آج کے دن تک جو معاملات طے ہوئے ہیں ان میں اگلے وزیراعظم نواز شریف ہیں۔
میزبان نے کہا کہ عمر چیمہ آپ بہت بڑی بات کررہے ہیں اس بات کو یہیں پر ختم کردیتے ہیں، عمر چیمہ نے کہا کہ میں جانتا ہوں یہ بہت بڑی بات ہے میں پھر بھی کررہا ہوں، اور اس میں میری خواہش کا کائی عمل دخل نہیں ہے میں جو کہہ رہا ہوں انفارمیشن کی بنیاد پر کہہ رہا ہوں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/14umarchehmadawa.jpg