اک اڑن کھٹولا آئے گا اور عرب شیخ کو لائے گا

Shehbaz

Senator (1k+ posts)
اک اڑن کھٹولا آئے گا اور عرب شیخ کو لائے گا



میرے بچپن میں کالے توے کو دونوں طرف سے بجانے والی مشین ریکارڈ چینجر کہلاتی تھی۔ جب دبئی جانے والے مزدور گھر واپسی پر لدے پھندے آنے لگے تو کہیں سے منی چینجر بھی آ گیا اور اب چند برس سے گیم چینجر بھی آ چکا ہے۔ چینی گیم چینجر، عرب گیم چینجر، آئی ایم ایف والا گیم چینجر وغیرہ، وغیرہ۔

ہم نے تو یہی پڑھا ہے کہ جس جس ریاست نے وسائل اور سہولیات کی منصفانہ تقسیم، میرٹ اور قانون کی حکمرانی کا تین نکاتی گیم چینجر فارمولا اپنایا وہ آخرت میں ہو نہ ہو دنیا میں ضرور سرخرو ہوئی۔

جن ممالک نے اس تین نکاتی مجرب گیم چینجر کی جگہ کوئی اور گیم ڈالنے کی کوشش کی وہاں کچھ چنیدہ طبقات و ادارے و مافیائیں تو پھلتے ہیں مگر باقی ملک ایسے پھولتا ہے جیسے فاقہ زدہ کم سن کا پیٹ ہوا سے پھولے ہے۔

جاگیری سوچ یہ ہے کہ ’سب میرا اور سب میرے۔‘ صنعتی سوچ یہ ہے ’سب میرا اور میرے کاروباری مددگار دلالوں کا۔‘ فلاحی سوچ یہ ہے کہ ’کچھ نہ کچھ ہر شہری کا۔‘

ہمارے سیاہ و سفید کے مالک چاہتے تو ایسا کوئی بھی اقتصادی گیم چینجر کہیں سے بھی اٹھا کے لاگو کر سکتے تھے جس میں ہر طبقے کی جیت ممکن ہے۔ مگر انھوں نے ہمارے لیے دیسی گیم چینجر چنا۔ یعنی وسائل و مواقع کی تین ڈھیریاں بنائیں۔ ان میں سے ایک ڈھیری صرف میری، دوسری ڈھیری میرے خاندان، عزیزوں اور سہولت کاروں کی اور تیسری ڈھیری باقی پچیس کروڑیوں کی۔ ہمت ہے تو اٹھا لو۔

ثبوت یہ ہے کہ پچھتر برس میں سی پیک منصوبوں سمیت ایک سو پچیس ارب ڈالر کا قرضہ لیا گیا۔ کہیں نہ کہیں تو استعمال ہوا ہو گا۔ امریکہ سے ستر ارب ڈالر سے زیادہ دفاعی، اقتصادی، سماجی و ادارہ جاتی امداد ملی۔ کہیں نہ کہیں تو بہرحال لگی لپٹی ہو گی۔

میرے اپارٹمنٹ کمپلیکس کے صدر دروازے پر گذشتہ سات برس سے متعین چوکیدار صوبے دار خان کئی بار بتا چکا ہے کہ اس کے چار بچے ہیں۔ ان فلیٹوں میں رہنے والی ایک خدا ترس ٹیچر انھیں روزانہ دو گھنٹے پڑھا دیتی ہے کیونکہ فیس دینے کی تو اوقات نہیں۔

میں نے ایک دن بقراطی جھاڑی کہ صوبیدار خان پاکستان میں ایک بھی ایسا انسان نہیں جو مقروض نہ ہو۔ دو لاکھ پینسٹھ ہزار پانچ سو اسی روپے کے حساب سے تم، تمہاری بیوی اور چار بچوں پر کل قرضہ پندہ لاکھ ترانوے ہزار چار سو اسی روپے بنتا ہے۔ صوبے دار خان کو بالکل سمجھ میں نہیں آیا کہ میں کیا بک رہا ہوں کیونکہ اس کا تو واحد غرور ہی یہ ہے کہ آج تک کسی سے قرضہ نہیں لیا۔

اس ملک کے پچیس کروڑ میں سے چوبیس کروڑ اسی لاکھ صوبیدار خان اور ان کے بچے نہیں جانتے کہ ان کے نام پر کس نے کب قرضہ لیا۔ وہ یہ بھی نہیں جانتے کہ نام نہاد ٹیکس نیٹ سے باہر ہونے کے باوجود زندگی کی ہر شے پر بلاواسطہ ٹیکس دے رہے ہیں اور اسی فیصد ٹیکس انہی صوبیدار خانوں سے جمع ہو رہا ہے جن کی ماہانہ آمدنی بیس ہزار سے اوپر نہیں۔

اور پھر یہ اینٹھی ہوئی رقم ان خاکی و غیر خاکی افسروں، ججوں، تاجروں، صنعت کاروں، آئینی عہدیداروں، مشیروں میں بٹ رہی ہے جن کی ایک ماہ کی کمائی پانی، بجلی، گیس، رہائش، پٹرول اور الاؤنسز کی مجموعی مراعاتی مالیت سمیت صوبیدار خان کی پندرہ برس کی کمائی کے برابر ہے۔

آئی ایم ایف کا اندازہ ہے کہ یہی لچھن رہے تو سن دو ہزار اٹھائیس تک پاکستان کا بیرونی قرضہ موجودہ ایک سو پچیس ارب ڈالر سے بڑھ کے ایک سو اسی ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا۔
جب صنعت بیساکھیوں پر کھڑی ہو۔ زراعت سبسڈی کے ریڑھے پر بیٹھی ہو۔ سروس سیکٹر خود پر لگنے والے ٹیکسز کی ٹوپی براہ راست صارف کو پہنا رہا ہو۔ معیشت کا پہیہ زنگ آلود ہونے کے باوجود یہ معجزہ مسلسل ہو کہ پاکستانی بینکوں کے کاروبار کی سالانہ شرح منافع دنیا میں سب سے زیادہ منافع کمانے والے بینکوں میں شمار ہو تو پھر انسانی وسائیل کی ترقی پر رقم لگانے کی کیا ضرورت ہے۔

چونکہ آسانی سے مہیا بیرونی امداد کے سوتے نائن الیون آوٹ آف فیشن ہونے کے سبب خشک ہو چکے ہیں۔ دوست ممالک بھی پہلے کی طرح مٹھی بھر کے اشرفیاں اچھالنے کے بجائے ادھار کی پائی پائی کا جواز لکھت پڑھت میں مانگنے لگے ہیں اور معاشی ڈھانچہ ٹھیک کرنے کا بن مانگا مشورہ بھی دینے لگے ہیں۔

لہٰذا جب پھٹیچر تعلیمی نظام کے سبب اکیسویں صدی کا گلا کاٹ مقابلہ نہ کر سکنے والی ہنر مند معیاری افرادی قوت کے لالے پڑے ہوں اور مذہبی مدارس و لبرل یونیورسٹیوں کے کھیتوں سے سالانہ لاکھوں کی تعداد میں وہ کاغذی فصل کٹ رہی ہو جو کسی غیر ملکی سرمایہ کار کے کام کی نہ ہو تو پھر بیرونی سرمایہ راغب کرنے کے لئے گھر کا زیور ہی نیلامی پر چڑھایا جاتا ہے۔

آؤ ہماری معدنیات لے جاؤ، ایئرپورٹ لیز پر لے لو، ہمارے کمرشل فضائی روٹ پکڑ لو، ہماری زمین میں کارپوریٹ فارمنگ کر کے ساری فصل اٹھا لو، ہماری پورٹ سروسز کے ٹھیکے لے لو۔ بس ہمارے لائف سٹائل کو چیلنج نہ کرو۔ ہمیں کسی بھی گالف کورس یا جم خانے کے کسی کونے میں پڑا رہنے دو۔

ہمارے یہ خواب مت توڑو کہ

اک اڑن کھٹولا آئے گا اور عرب شیخ کو لائے گا

نہ جان نہ پہچان ہے کیا نام بتاؤں میں اس کا

کہ آئیں یئیں یو یو کہ آئیں یئیں یو یو۔۔۔۔

پچھتر برس ہم ویسٹ اوپن پارکنگ لاٹ بنے رہے اور کام چلتا رہا۔اب ہم سروگیٹ مدر یعنی کرائے کی کوکھ بننے کو تیار ہیں۔ وسائل ہمارے مینیجمنٹ تمہاری۔ کمیشن ایڈوانس منافع ففٹی ففٹی۔۔۔

اگرچہ دلی میں جی ٹوئنٹی کے سربراہ اجلاس میں انڈیا سے امریکہ تک براستہ مشرقِ وسطی ایک معاشی کاریڈور بنانے کا ابتدائی خاکہ طے پا گیا ہے۔ مگر ہمیں اس لیے اس بارے میں کوئی ٹینشن نہیں کیونکہ ہماری اعلیٰ ترین قیادت نے یقین دلایا ہے کہ اگلے تین سے پانچ برس میں برادر خلیجی ممالک سے پچھتر ارب سے سو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستان آنے والی ہے۔

کیا یہ بات برادر خلیجی ممالک کو بھی پتہ ہے؟

 
Last edited by a moderator:

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
بھارت نے جی ٹوئنٹی کانفرنس میں خطے کا نقشہ ہی بدل ڈالا ہ
بھارت نے سی پیک سے دس
گَنا بڑا اکنامک کاریڈور
کا افتتاح کردیا ہے، جس کا نام بھارت نے "انڈیا مڈل ایسٹ یورپ
اکنامک کاریڈور" رکھا ہے جس میں امریکہ، برطانیہ، متحدہ عرب امارات،
سعودی عرب،
روس، ترکی جیسے بڑے ممالک بھارت کے بزنس پارٹنرز ہیں
اس اکنامک کاریڈور کے
علاوہ
جی ٹوینٹی کانفرنس میں جو دیگر گیم چینجر معاہدے ہوئے ہیں
وہ درج ذیل ہیں
برطانیہ کا بھارت کے ساتھ "ٹیکس فری ٹریڈ" کا معاہدہ
سعودی عرب کا دو لاکھ بھارتیوں کو سعودیہ میں نوکری دینے کا اعلان
ترکی کا بھارت کو جدید ڈرون دینے کا معاہدہ
امریکہ کا بھارت
میں دنیا کا سب سے بڑا سفارت خانہ بنانے کا معاہدہ
دنیا اب تجارت کیلئے بھارتی بندر گاہیں استعمال کریگی
بھارت نے تجارتی،
سفارتی اور معاشی میدان میں پاکستان کو شکست دے دی
خیر، ہمیں ان باتوں سے
کوئی لینا دینا نہیں، ہم عمران خان کو ٹھکانے لگانے اور سوشل میڈیا
سے نمٹنے کیلئے ٹاسک فورس بنانے میں مصروف ہیں
 

Aliimran1

Prime Minister (20k+ posts)

Meri Dua hai kah —- UDAN KHATOLA aye aur saray corrupt ARMY kay Beghairaton 🦮🫏🐖🐒🐍🥃🐷 ko Lay jaye —-​

 

نادان

Prime Minister (20k+ posts)
اعتماد دیکھیں صاحب کا ..میں نے کہہ دیا ہے کہ پچیس ارب ڈالر میں سے دس ارب ڈالر میں واپس نہیں کروں گا .ہاں کہہ دیا بسسسسس
😂 😂 😂
 

Faculty

MPA (400+ posts)
We as Pakistanis must PROTEST to the Arabs /MBS and MBZ about any dealing with the ILLEGAL NAJAIZ Govt of Pakistan lead by shit $$$ Generals of Napak Army and PDM or this Kaker Govt.
These are Thuggs and goons who illegaly captured the Govt, will extort the $$ from the Arabs in the name of economic assistance, roll back their assets in Pakistan and runway from country with thier $$$
.
In the end poor masses of Pakistan will pay back the $$$ with their sweat and blood.
 

Siberite

Chief Minister (5k+ posts)
Chup Madhar Chor.
Topi wali Sarkar sey keh dey ki wo Awaam k nauker hain, malik nahi.
Salaa Patwari
Chall phoottt


ابے بھوتنی کے پنکچر ٹائر ۔
تیرے پیندے میں بھی سوراخ پھر ٹپکنے لگے ۔ مودی کی چاکلیٹی جھانٹیں چوپنا بند کردے ، سسرے تجھے ایڈز لگ جائے گی ۔
 

ek hindustani

Chief Minister (5k+ posts)

ابے بھوتنی کے پنکچر ٹائر ۔
تیرے پیندے میں بھی سوراخ پھر ٹپکنے لگے ۔ مودی کی چاکلیٹی جھانٹیں چوپنا بند کردے ، سسرے تجھے ایڈز لگ جائے گی ۔
Tera aur mera koi moqabila nahi.
Bhikari Patwari.
 

Zainsha

Chief Minister (5k+ posts)
بھارت نے جی ٹوئنٹی کانفرنس میں خطے کا نقشہ ہی بدل ڈالا ہ
بھارت نے سی پیک سے دس
گَنا بڑا اکنامک کاریڈور
کا افتتاح کردیا ہے، جس کا نام بھارت نے "انڈیا مڈل ایسٹ یورپ
اکنامک کاریڈور" رکھا ہے جس میں امریکہ، برطانیہ، متحدہ عرب امارات،
سعودی عرب،
روس، ترکی جیسے بڑے ممالک بھارت کے بزنس پارٹنرز ہیں
اس اکنامک کاریڈور کے
علاوہ
جی ٹوینٹی کانفرنس میں جو دیگر گیم چینجر معاہدے ہوئے ہیں
وہ درج ذیل ہیں
برطانیہ کا بھارت کے ساتھ "ٹیکس فری ٹریڈ" کا معاہدہ
سعودی عرب کا دو لاکھ بھارتیوں کو سعودیہ میں نوکری دینے کا اعلان
ترکی کا بھارت کو جدید ڈرون دینے کا معاہدہ
امریکہ کا بھارت
میں دنیا کا سب سے بڑا سفارت خانہ بنانے کا معاہدہ
دنیا اب تجارت کیلئے بھارتی بندر گاہیں استعمال کریگی
بھارت نے تجارتی،
سفارتی اور معاشی میدان میں پاکستان کو شکست دے دی
خیر، ہمیں ان باتوں سے
کوئی لینا دینا نہیں، ہم عمران خان کو ٹھکانے لگانے اور سوشل میڈیا
سے نمٹنے کیلئے ٹاسک فورس بنانے میں مصروف ہیں

وہ سور ُُُ" پلّوں " سے نمٹنے کے منصوبے بنا رہا ہے۔۔
 

ek hindustani

Chief Minister (5k+ posts)

کہاں راجا بھوج اور کہاں گنگوا تیلی
کہاں مودی کے خصوں کی جوں اور کہاں سلجھا پاکستانی
Pakistani. Abey tu to naam ka bhi pakistani nahi hai. Tu sirf aur sirf patwari hai.
Ye ley utha ley is ko ...
"hum taalib e shohrat hain, hamein nang sey keya kaam,
Badnaam jo honge to keya naam na hoga"
 

Siberite

Chief Minister (5k+ posts)
Pakistani. Abey tu to naam ka bhi pakistani nahi hai. Tu sirf aur sirf patwari hai.
Ye ley utha ley is ko ...
"hum taalib e shohrat hain, hamein nang sey keya kaam,
Badnaam jo honge to keya naam na hoga"



تُو حاضر مودی ھے ، تُجھے علم سے کیا کام
خصے نہ دباؤگے تو پھر کام نہ ہوگا
 

Back
Top