
نیدر لینڈ کی عدالت نے سابق پاکستانی کرکٹر خالد لطیف کو اسلام مخالف رکن پارلیمنٹ کےقتل پر اکسانے کے الزام میں 12 سال قید کی سزا سنادی ہے۔
تفصیلات کےمطابق نیدر لینڈ کی مقامی عدالت نے سابق پاکستانی انٹرنیشنل کرکٹر خالد لطیف کو 12 سال قید کی سزا سناتے ہوئے فیصلے میں کہا کہ خالد لطیف نے رکن پارلیمنٹ گیرٹ وائلڈر کے خلاف ویڈیو جاری کرکے نا صرف ان پر ذاتی حملہ کیا بلکہ نیدر لینڈ میں اظہار رائے کی آزادی کے تصور پر بھی حملہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بات کا امکان بہت کم ہے کہ خالد لطیف کو سنائی گئی اس سزا کے فیصلے پر عملدرآمد بھی ہو پائے گا۔
یادرہے کہ خالد لطیف نے نیدر لینڈ کے اسلام مخالف رکن پارلیمنٹ گیرٹ وائلڈر کی جانب سےنبی اکرمﷺ کے خاکوں کے مقابلے کے اعلان کے بعد ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوں نے گیرٹ وائلڈر کو قتل کرنےو الے کو 21 ہزار یورو انعام دینے کا اعلان کیا تھا۔
ڈچ حکام نے اس ویڈیو بیان کے بعد خالد لطیف کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان سے پوچھ گچھ کی کوشش کی مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا، نیدر لینڈ حکام کی جانب سے پاکستان سے خالد لطیف کے خلاف قانونی مدد کی درخواست بھی بے سود رہی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/19kahlilatsaza.jpg