عسکری قیادت ڈالر کی قدر 250 سے نیچے لانے کیلئے پرعزم
امریکی ڈالر کی قدر 250 روپے سے نیچےلانے کیلئے عسکری قیادت نے کمر کس لی، ہر ممکن کارروائی کا فیصلہ۔
تفصیلات کےمطابق خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے اجلاس میں ڈالر کی قیمت مارکیٹ کے برابر لانےاور 250 روپے سے نیچے لانے کیلئےہر ممکن کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے،اجلاس میں بتایا گیا کہ ڈالر کی اصل قدر250 روپے کے لگ بھگ ہے۔
عسکری قیادت نے ڈالر کی قیمت مارکیٹ ویلیو کے مطابق لانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کی ہدایات کیں اور ایف آئی اے، ایف بی آر، اسٹیٹ بینک اور حساس اداروں کو مل کر کارروائیاں کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
خیال رہےکہ آج روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا،آج ہونےو الے کاروبار کے دوران امریکی ڈالر 2روپے16 پیسے سستا ہوکر299 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/dollar-pakistan-askari.jpg