جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف لیتے ہوئے اپنی اہلیہ سرینا عیسیٰ کو اسٹیج پر بلاکر ساتھ کھڑا کرلیا، ماضی میں اہلیہ کے اثاثہ جات کے معاملے پر حکومت کی جانب سے بھیجے گئے ریفرنس کا سامنا کرنے والے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا اپنی اہلیہ کو ہمراہ کھڑے کرنا بہت سے سوالات کو جنم دیتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1703300148388913661
سوشل میڈیا پر اس وقت یہ بحث زور و شور سے جاری ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا اپنی اہلیہ کو ساتھ کھڑا کرنا ، کیا کسی بڑی شخصیت کیلئے پیغام ہے؟ کیا یہ عمران خان اور صدرعارف علوی کیلئے پیغام ہے جنہوں نے اہلیہ کے اثاثوں پر قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس بھجوایا؟
https://twitter.com/x/status/1703308948781011074
کیا یہ تصویر آنیوالے دنوں کا تعین کرتی ہے؟ کیا قاضی فائزعیسیٰ عمران خان کے کیسز کا فیصلہ پرانی رنجش اور اہلیہ کے ساتھ ہونیوالے سلوک کو سامنے رکھ کر کرینگے؟عمرعطاء بندیال کو ساس کا طعنہ دینے والے اب کیا قاضی فائز عیسیٰ کو زن مرید کے طعنے دیں گے؟
صحافی فہیم اختر ملک نے اس حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا چیف جسٹس اب عدالت میں اپنی اہلیہ کی کرسی بھی ساتھ لگوائیں گے؟
https://twitter.com/x/status/1703307121952014340
نسیم کھیڑا نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو رن مریدی کا طعنہ دیتے ہوئے کہا کہ کیا اب وہ عدالت میں اپنی بیوی کی کرسی بھی لگوائیں گے؟
https://twitter.com/x/status/1703332317341901212
بلال بشیر نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ خاتون اول کا تو سنا تھا مگر کیا یہ خاتون عدل ہوں گی؟
https://twitter.com/x/status/1703378004288872756
حارث انصاری نے کہا کہ جو پہلے ساس کورٹ تھی اب رن مرید کورٹ ہوگی؟
https://twitter.com/x/status/1703312315633029376
ڈاکٹر فیصل ودود نے کہا کہ ساس زدہ چیف جسٹس کے بعد پیش خدمت ہے رن مرید چیف جسٹس
https://twitter.com/x/status/1703324306594316464
عمران وسیم نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سرپرائز پر سرپرائز دے رہے ہیں اور ابھی مزید سرپرائز باقی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1703375510414516330
رائے شاہنواز نے کہا کہ قاضی فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ کو طاقت کے ایوانوں اور شہر اقتدار میں گھسیٹا گیا، ذاتی حملے کیے گئے، عزت نفس مجروح کی گئی، جنرل فیض اور عمران خان ان پر براہ راست حملہ آور ہوئے، ان کی سوشل میڈیا کی ٹیموں نے قاضی فائز عیسیٰ کی شخصیت کے ٹکڑے ٹکڑے کیے،مگر قاضی فائز عیسیٰ نے آج اس تصویر سے ان تمام لوگوں کو شائستگی سے جواب دیا۔
https://twitter.com/x/status/1703302631983108596
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/5جئستیچعیسیسجکسھسکھھ.jpg