پاکستانی مشن نگران وزیراعظم کی ملاقاتوں کیلئےکوشاں،کئی ممالک کی عدم دلچسپی؟

pakistan-6566.jpg


پاکستانی مشن وزیراعظم کی ملاقاتوں کے لئے کوشاں

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی اقوام متحدہ کی سائڈ لائنز پر غیر ملکی وفود کے سربراہوں سے دو طرفہ ملاقاتوں کے لئے پاکستانی مشن کی کوششیں جاری ہیں ، ایران ، ترکیہ اور چین کے وفود سے ملاقاتیں طے ہوگئیں تاہم کئی ممالک نے عدم دلچسپی دکھائی، تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کےا جلاس میں شرکت کیلئے نیویارک میں موجود ہیں، نگراں وزیرخارجہ عباس جیلانی نے نیویارک پہنچ کر اپنی مصروفیات کا آغاز کردیا۔

پاکستان اور اقوام متحدہ کی تاریخ میں انوارالحق کاکڑ پاکستان کے پہلے نگران وزیراعظم ہیں جو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم کی امریکی اور غیر ملکی میڈیا سے ملاقاتوں اور انٹرویوز کے لئے بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں جبکہ جنرل اسمبلی سے 22؍ ستمبر کو خطاب کے بعد پاکستانی میڈیا سے پریس کانفرنس کی بھی گنجائش رکھی گئی ہے۔

نگراں وزیراعظم اور ان کی مصروفیات کےپروگرام کو پاکستانی صحافیوں کی دسترس سے دور رکھنے کی حکمت عملی کارفرما ہے تاہم غیر ملکی میڈیا کے لئے صورتحال مختلف ہے۔ نگران وزیرعظم کے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ، الجزیرہ ٹی وی ،ایسوسی ایٹڈ پریس سے انٹرویوز کیلئے پاکستان مشن برائے اقوام متحد ہ کی کوششیں کامیاب ہوگئی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہےکہ پاکستان کے مشن برائے اقوام متحدہ میں افسران کے تبادلوں کے باعث نئے پریس قونصلر امانت چوہدری نے چند روز قبل ہی اپنے عہدے کا چارج سنبھالا ہے اور انہیں اقوام متحدہ، نیویارک اور میڈیا کے معاملات سے واقفیت حاصل کرنے کا موقع نہیں ملا۔

سبکدوش خاتون پریس قونصلر ڈاکٹر مریم کا رضاکارانہ تعاون مشن کو حاصل ہے۔ ادھر اقوام متحدہ میں پاکستان کے ڈپٹی سفیر عامر خان کابھی تبادلہ ہوچکاہے ور وہ اپنی واپسی کی تیاریوں کے دوران نگران وزیراعظم کے دورہ اقوام متحدہ کی انتظامی اور منصبی ذمہ داریاں نبھارہے ہیں۔

نگران وزیراعظم کی اقوام متحدہ کی سائڈ لائنز پر غیر ملکی وفود کے سربراہوں سے دو طرفہ ملاقاتوں کے لئے پاکستانی مشن کی کوششیں جاری ہیں۔ ایران، ترکی اور چین کے وفودکے سربراہوں سے ملاقاتیں طے ہورہی ہیں لیکن دیگر ممالک کی جانب سے نگران وزیراعظم سے ملاقاتوں کے لئے وہ دلچسپی نظر نہیں آتی جو پاکستان کے منتخب قائدین بے نظیر بھٹو، نواز شریف اور عمران خان کے لئے دیکھی گئیں۔

نگران وزیراعظم کی اقوام متحدہ میں تقریر کے روز پی ٹی آئی امریکا اقوام متحدہ کےسامنے احتجاجی مظاہرہ کا پروگر ام بھی بنارہی ہے۔ نگران وزیراعظم کو پاکستانی مشن کے قریب ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں ٹھہرایا گیا ہے۔ نگران وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے علاوہ انسانی صحت، موسمیاتی تبدیلی کےموضوع پر ہونے والی کانفرنسوں میں بھی شرکت کریں گے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوسرے روز وطن واپسی کیلئے روانہ ہوجائیں گے جبکہ نگران وزیرخارجہ مزید دو روز قیام کریں گے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق تجربہ کار سفارت کار نگران وزیر خارجہ عباس جیلانی کی اقوام متحدہ کی سائیڈ لائنز پر دو طرفہ ملاقاتوں اور مصروفیات کا ایجنڈا نگران وزیراعظم کے مقابلے میں زیادہ طویل اور بامقصد نظر آتا ہے۔
 
Last edited by a moderator:

Faculty

MPA (400+ posts)
This prime minster is like a tissue paper of a failed state. Napak Army has made Pakistan a failed begging state in the world.
Ye jo dehsat gardi ha
Is ke peechey wardi ha
Pakistan Army Murdabad
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

اگلے بوتھا دیکھ کر تھپڑ مارتے ہیں

پاکستانی مشن زیادہ سے زیادہ یہ کر سکتا ہے کہ چار پانچ ہوم لیس کالے کالیوں کو پکڑ کر نہلا دھلا اور حجامتیں بنوا کر کسی تھرفٹ شاپ سے سوٹ شوٹ لے کر پہنا دیں اور باری باری پاکستانی چانسری میں بلا کر پندرہ بیس منٹ کی ملاقات کروا دیں اس وزیر اعظم سے . ملاقات کا شیڈول کچھ اس طرح ہو گا
پہلا بندہ، ان سے ملیں یہ ڈیرک پاول ہیں کولن پاول کے سوتیلے بھتیجے لیکن یہ امریکہ میں روانڈا کے سفیر ہیں . دوسرا کالا، یہ بینجمن لوتھر کنگ ہیں مارٹن لوتھر کنگ کے نانا کے رشتے دار اور اقوام متحدہ میں گبون کے کنٹری ہیڈ ہیں . تیسرا کالا، ان سے ملیں یہ الیگزینڈر اوباما ہیں، دور پرے سے براک اوباما کے رشتے دار اور ورلڈ بینک میں برکینا فاسو کے سفیر ہیں اور یہ چوتھی مس میریان اینڈرسن ہیں، کونڈیلا رائس کی پھوپھی اور آئی ایم ایف میں سوازی لینڈ کی چیف آف مشن

اللہ اللہ خیر سلا وزیر اعظم بھی خوش اور کالے کالیاں بھی خوش
 

Citizen X

(50k+ posts) بابائے فورم

اگلے بوتھا دیکھ کر تھپڑ مارتے ہیں

پاکستانی مشن زیادہ سے زیادہ یہ کر سکتا ہے کہ چار پانچ ہوم لیس کالے کالیوں کو پکڑ کر نہلا دھلا اور حجامتیں بنوا کر کسی تھرفٹ شاپ سے سوٹ شوٹ لے کر پہنا دیں اور باری باری پاکستانی چانسری میں بلا کر پندرہ بیس منٹ کی ملاقات کروا دیں اس وزیر اعظم سے . ملاقات کا شیڈول کچھ اس طرح ہو گا
پہلا بندہ، ان سے ملیں یہ ڈیرک پاول ہیں کولن پاول کے سوتیلے بھتیجے لیکن یہ امریکہ میں روانڈا کے سفیر ہیں . دوسرا کالا، یہ بینجمن لوتھر کنگ ہیں مارٹن لوتھر کنگ کے نانا کے رشتے دار اور اقوام متحدہ میں گبون کے کنٹری ہیڈ ہیں . تیسرا کالا، ان سے ملیں یہ الیگزینڈر اوباما ہیں، دور پرے سے براک اوباما کے رشتے دار اور ورلڈ بینک میں برکینا فاسو کے سفیر ہیں اور یہ چوتھی مس میریان اینڈرسن ہیں، کونڈیلا رائس کی پھوپھی اور آئی ایم ایف میں سوازی لینڈ کی چیف آف مشن

اللہ اللہ خیر سلا وزیر اعظم بھی خوش اور کالے کالیاں بھی خوش
Allah betar jaanta hai ke kaisay kaisay mental cases ke saath Pakistaniyon ka pala pard gaya hai. Logon ko kis jurm ki saaza mil rahi hai.

Is jamadar ka banta hai UN jana? Aur kuch nahi to banday ko khud hi sharam aa jaati hai, ke main to sirf ek kut putli houn.

Ooper so woh doosra harami naqli CM punjab Naqvi, asay ghooma tha hai jaisay 371 seats punjab mein is ne jeeti hain. Huzooray wala kahi bhi jaatain hai to sari roads block ker di jaatain hai aur lamba chourda convoy lagta hai.

Yaara samaj nahi aa rahi ke yeh kya ho raha hai.
 

Back
Top