امریکی ڈالر جلد 260 روپے کا ہو جائیگا، نگران حکومت کا دعویٰ

dolal1j11h11.jpg

امریکی ڈالر جلد 260 روپے کا ہو جائیگا، نگران حکومت کا دعویٰ۔۔۔افغان ٹرانزٹ سے ہونے والی سمگلنگ کیخلاف سخت پالیسی تیار کر رہے ہیں: نگران وزیر تجارت

نگران حکومت کی طرف سے امریکی ڈالر کی قیمت 260 روپے تک آنے کی پیش گوئی کر دی گئی ہے۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں نگران وفاقی وزیر صنعت و تجارت گوہر اعجاز نے وفاقی وزیر توانائی محمد علی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی ڈالر کی قیمت بہت جلد 260 روپے تک آجائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی بھرپور کوششوں کے باعث امریکی ڈالر کی قیمت میں اوپن ڈالر میں بھی واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ امریکی کرنسی جس کسی کے پاس ہے یا کسی نے باہر روکی ہوئی ہے تو وہ منگوا کر وائٹ کروا لے کیونکہ آج ایکسچینج ریٹ 260 روپے بنتا ہے۔

نگران وفاقی وزیر نے افغان ٹرانزٹ سے ہونے والی سمگلنگ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایل سیز کا مسئلہ بڑھنے کے بعد افغان ٹرانزٹ سے سمگلنگ کا آغاز ہوا۔ افغان ٹرانزٹ 4 ارب ڈالر سے بڑھ کر 5 سے 6 ارب ڈالر تک پہنچ گیا اور اضافہ سامان ملکی منڈیوں میں فروخت ہوا۔ افغان ٹرانزٹ سے ہونے والی سمگلنگ کیخلاف سخت پالیسی تیار کر رہے ہیں جس سے اس کا سدباب ہو گا اور صرف افغانستان کی ضرورت کا سامان ٹرانزٹ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ انرجی بحران ہمارے لیے اس وقت سب سے بڑا مسئلہ ہے لیکن ہم پاکستان کو اپنے پائوں پر کھڑا کریں گے جس کے لیے ٹیکسٹائل کی صنعت ہمارے شانہ بشانہ ہے ۔ رواں برس ملکی برآمدات کو 37 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس میں سے ساڑھے 7 ارب ڈالر کاہدف ٹیکسٹائل کی صنعت پورا کرے گی جبکہ اڑھائی ارب ڈالر باقی صنعتیں پورا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے معاشی بحران کو حل کرنے میں تاجر اور صنعتکار انتہائی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ تجارت انبیاء کا پیشہ ہے اور ملک کے تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے ۔ ملک میں 10 ارب ڈالر کی صنعت لگائی جا چکی اور چلنے کیلئے تیار ہے جس سے 10 کروڑ افراد کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
 

Faculty

MPA (400+ posts)
ALL BULLshits...No one is doing trade with these Harami napak Army and its shit crony Govt.
Army and ISI is busy doing smuggling across Afghanistan and Iran borders.

I request Pakistanis..Dont change ur $$$ to rupees....army is blackmailer not a credible institution any more. Dont trust them..Army is Rapist, looter and murderer of Pakistanis.

Remember: Pakistan Army and Pakistani Taliban are the same.
 

Rizwan2009

Chief Minister (5k+ posts)
ڈالر سستا کرنے کے مقاصد ہیں زیادہ سے زیادہ ڈالر خریدے جائیں گے تاکہ اپنا پیسہ محفوظ بنایا جائے ۔ اس کے بعد ڈالر دوبارہ بڑھا دیا جائے گا۔ کھیل ختم کہانی ہضم
 

Back
Top