
مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ آئین شکن نواز شریف کی واپسی کا سن کر پریشان ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن آزاد جموں اینڈ کشمیر کا مشاورتی اجلاس ہوا، مریم نواز نے لندن سے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی پر استقبال کی تیاریوں پر مشاورت کی گئی۔
اجلاس میں شرکاء نے میاں نواز شریف اور مریم نوازشریف کے حق میں زبردست نعرے بازی کی اور کہا کہ نواز شریف کی وطن واپسی سے پاکستانیوں اور کشمیریوں کے مفادات کا تحفظ ہوگا۔
https://twitter.com/x/status/1705941729306873866
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف عوام کی امیدوں پر واپس آرہے ہیں، تاہم ان کی واپسی سےصرف آئین شکن پریشان ہیں، نواز شریف عوام کو مہنگائی سے نجات دلوانے آرہے ہیں، عوام کو ہمیشہ ریلیف نواز شریف نے ہی دیا ہے۔
مریم نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانیوں اور کشمیریوں کے مجرم عوام کے قہر سے نہیں بچ سکیں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9maryayainshikam.png
Last edited: