Kashif Rafiq
Prime Minister (20k+ posts)
https://twitter.com/x/status/1706543454623252929
سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے کہا ہے کہ اگر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے جیل جانا ہوا تو میں ان کے گھٹنے پکڑ کر کہوں گا اب بس کردیں، ملک مزید ٹکراؤ کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا، عمران خان اور تحریک انصاف کی طرف سے واضح اشارہ ملا ہے کہ وہ اب مزاحمت کی حوصلہ افزائی کے موڈ میں نہیں ہیں، نوازشریف کو بھی گلدستہ لے کر پاکستان آ کے معیشت کے بیانیہ پر الیکشن لڑنا چاہیے۔
وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے کہاکہ تحریک انصاف کے وفد سے ہونے والی ملاقات سے یہ واضح اشارہ ملا ہے کہ پی ٹی آئی اور عمران خان اب مزاحمت کی حوصلہ افزائی کے موڈ میں نہیں ہیں۔
محمد علی درانی نے کہاکہ ٹکراؤ کی سیاست کو ایک حد تک جانا تھا لیکن اب درجہ حرارت نیچے آرہا ہے جو کہ اچھی بات ہے۔ اسی میں سارے سیاستدانوں کی بہتری بھی ہے۔

وی ایکسکلوسیو: اسٹیبلیشمنٹ کسی سیاستدان کو سائیڈ لائن نہیں کرتی، محمد علی درانی - WE News
سابق وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے وفد سے ہونے والی ملاقات میں یہ واضح اشارہ ملا ہے کہ پی ٹی آئی اور عمران خان اب مزاحمت کی حوصلہ افزائی کے موڈ میں نہیں ہیں۔

- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/j4nmM7w/a1h12j21131.jpg
Last edited: