
عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت نے سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر کی جانب سے سینیٹر افنان اللہ پر حملے کی مذمت پر ردعمل دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شیر افضل مروت ایڈووکیٹ کے ایک بیان سے لاتعلقی کے اظہار کے اعلان کو شیئر کیا، اس بیان میں پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کے بیان کو ان کی ذاتی رائے قرار دیتے ہوئے تحریک انصاف کو ان کے بیان سے الگ کیا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1707095486467801525
حامد میر نے یہ بیان شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ایک ٹی وی پروگرام کے دوران شیر افضل مروت کی جانب سے سینیٹر افنان اللہ پر حملہ قابل مذمت ہے، سیاسی اختلافات کو ذاتی دشمنی نہیں بنایا جانا چاہیے۔
شیر افضل مروت نے حامد میر کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے حامد میر کی رائے کو صحافت کے اصولوں کے منافی قرار دیا اور کہا کہ آپ نے مجھ پر حملے کا الزام لگایا ہے، سینیٹر افنان اللہ کی زبان اشتعال انگیز اور چیلنجنگ تھی، میں یا تو ان کی گفتگو سنتا رہتا یا انہیں روک دیتا، میں انہیں روکنے کیلئے کھڑا ہوا مگر انہوں نے اپنی بیان بازی جاری رکھی۔
شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ میں نے جو مناسب سمجھا وہ کیا، میں اپنے خلاف بد زبانی برداشت کر سکتا ہوں لیکن عمران خان کے بارے میں کسی بھی صورت میں گالیوں کی اجازت نہیں دے سکتا۔
https://twitter.com/x/status/1707196544972423318
پی ٹی آئی کے وکیل نے مزید کہا کہ آپ ایک نامور صحافی ہیں اور میں نے بطور صحافی آپ کے کردار کا ہمیشہ احترام کیا ہے، تاہم میرے معاملے میں آپ سینیٹر افنان اللہ کی زبان سے کیے گئے حملے کا ذکر کرنے میں ناکام رہے ہیں جس کی وجہ سے یہ سارا جھگڑا شروع ہوا،میرا خیال ہے کہ آپ کا نقطہ نظر متوازن ہونا چاہیے تھا کیونکہ اس طرح آپ سینیٹر عرفان اللہ کے اشتعال انگیز طرز عمل کی حمایت کرر رہے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shef111j1212.jpg