غیرقانونی معاشی سرگرمیوں سے ملک کو نقصان پہنچتا ہے: آرمی چیف

1695922512788.png

قانون نافذ کرنے والے اداروے متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر کارروائیاں جاری رکھیں: جنرل سید عاصم منیر شاہ

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں صوبائی ایپکس کمیٹی کے آج ہونے والے اجلاس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر شاہ نے شرکت کی۔ کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضانے آرمی چیف کا لاہور پہنچنے پر استقبال کیا۔ صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی بھی شریک ہوئے۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر شاہ کو اجلاس میں پنجاب کی مجموعی سکیورٹی صورتحال، غیرملکی کرنسی سمگلنگ، بجلی، گیس چوری اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈائون بارے بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر شاہ نے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں غیرقانونی کاروباری سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈائون کے نتیجے میں معاشی بحران پر قابو پانے میں ملے مدد گی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروے متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر پوری قوت سے کارروائیاں جاری رکھیں تاکہ پاکستان کو پہنچنے والے معاشی نقصانات کا ازالہ کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری غیرقانونی معاشی سرگرمیاں ملک کو مختلف طریقوں سے نقصانات پہنچا رہی ہیں جس کا سدباب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ غیرقانونی معاشی سرگرمیوں کے خلاف تاریخی اقدامات کے بعد ملکی معیشت پر سودمند اثرات مرتب ہوں گے۔ سکیورٹی اداروں اور متعلقہ محکموں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

صوبائی ایپکس کمیٹی اجلاس میں شرکاء کو کچے کے علاقے میں ڈاکوئوں کے خلاف آپریشنز میں ہونے والی پیشرفت اور اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے کیے گئے اقدامات بارے بھی آگاہ کیا گیا اور ملک میں غیرقانونی طور پر رہائش رکھنے والے غیرملکی شہریوں کی ملک سے بے دخلی کے حوالے سے بھی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے قائم کی گئی سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل(ایس آئی ایف سی) اور گرین پنجاب پروگرام کے حوالے کیے جانے والے اقدامات کے حوالے سے بھی شرکاء کو بریفنگ دی گئی۔ شرکاء نے اس موقع پر اعادہ کیا کہ "سرکاری محکمے اور ریاستی ادارے صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے متحد ہو کر کام
کریں گے"۔

https://twitter.com/x/status/1707381529863942484
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
بس جی یہ اللہ کا احسان عظیم ہے کہ اس ملک میں رجیم چینج ہوا اور اللہ نے سب کچھ آشکار کر دیا سب کے باطن کھول کر رکھ دئیے اب جس قوم پر اتنی بڑی مہربانی اللہ نے کی ہے اس قوم کا حق بنتا ہے کہ اٹھ کھڑی ہو مگر ملک کے حالات سے لگتا ہے کہ پاکستانی یہ موقع کھو دیں گے الیکشن جب ہونگے تب ہونگے او کیا پتہ کہ کیسے ہوں مجھے نہیں لگتا کہ فوج عمران کو آسانی سے آنے دے گی فوجی چوروں کی آنکھوں کے سامنے اربوں ڈالر ہیں جنہیں وہ نہیں چھوڑنا چاہتے دیکھیں پردہ غیب سے کیا ظہور پذیر ہوتا ہے
ہمارے لئے کہنا بہت آسان ہے .لیکن جبر کی جو تاریخ لکھی جا رہی ہے پاکستان کی پوری تاریخ میں ایسا نہیں ہوا .نہ خواتین چھوڑ رہے ہیں نہ بچے .نہ عمر کا لحاظ ، نہ الله کا خوف .ہزاروں نوجوان قید ہیں اور الله ہی جانتا ہے کہ کیا صعوبتیں کاٹ رہے ہیں .عمران ریاض کو دیکھ کر دل کٹ گیا .باہر کے دشمن سے لڑنا آسان ہوتا ہے .یہ تو ...کم از کم ہمیں لگتا تھا کہ اپنے ہیں
بس الله سے امید لگائی ہوئی ہے کہ ابابیلیں بھیج دے .کوئی معجزہ کر دے .ان ظالموں کو فالج کر دے اور پھر انہیں لمبی عمر دے
کیا کریں .دشمن کی توپوں میں کیڑے پڑیں جیسی بد دعاؤں پر آ گئے ہیں
 
taban

Chief Minister (5k+ posts)

واقعی عمران ریاض کو دیکھ دل خون کے آنسو رو رہا ہے بہت ظلم کیا ہے ان ظالموں نے اس پر اسے وطن سے محبت کی بہت بڑی سزا دی ہے جرنیلوں نے اصل معاملہ ہی یہ ہے کہ ہم سانپوں کو دودھ پلاتے رہے ہیں جو اب پلٹ کر ہمیں ڈس رہے ہیں ان کے لئے بد دعائیں ہر دردمند دل رکھنے والے پاکستانی کی زبان پر ہیں جانے انکا انجام کتنا بھیانک ہو گا بہر حال حوصلہ رکھیں اور اللہ سے خیر کی امید رکھیں ہر رات کی صبح ضرور ہوتی ہے انشاء اللہ ظلم کی اس طویل رات کی صبح عنقریب آنے والی ہے
 
الله پر بھروسہ نہ ہوتا تو مر ہی نہ جاتے
 
Husaink

Prime Minister (20k+ posts)
View attachment 7241

قانون نافذ کرنے والے اداروے متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر کارروائیاں جاری رکھیں: جنرل سید عاصم منیر شاہ

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں صوبائی ایپکس کمیٹی کے آج ہونے والے اجلاس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر شاہ نے شرکت کی۔ کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضانے آرمی چیف کا لاہور پہنچنے پر استقبال کیا۔ صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی بھی شریک ہوئے۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر شاہ کو اجلاس میں پنجاب کی مجموعی سکیورٹی صورتحال، غیرملکی کرنسی سمگلنگ، بجلی، گیس چوری اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈائون بارے بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر شاہ نے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں غیرقانونی کاروباری سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈائون کے نتیجے میں معاشی بحران پر قابو پانے میں ملے مدد گی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروے متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر پوری قوت سے کارروائیاں جاری رکھیں تاکہ پاکستان کو پہنچنے والے معاشی نقصانات کا ازالہ کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری غیرقانونی معاشی سرگرمیاں ملک کو مختلف طریقوں سے نقصانات پہنچا رہی ہیں جس کا سدباب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ غیرقانونی معاشی سرگرمیوں کے خلاف تاریخی اقدامات کے بعد ملکی معیشت پر سودمند اثرات مرتب ہوں گے۔ سکیورٹی اداروں اور متعلقہ محکموں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

صوبائی ایپکس کمیٹی اجلاس میں شرکاء کو کچے کے علاقے میں ڈاکوئوں کے خلاف آپریشنز میں ہونے والی پیشرفت اور اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے کیے گئے اقدامات بارے بھی آگاہ کیا گیا اور ملک میں غیرقانونی طور پر رہائش رکھنے والے غیرملکی شہریوں کی ملک سے بے دخلی کے حوالے سے بھی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے قائم کی گئی سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل(ایس آئی ایف سی) اور گرین پنجاب پروگرام کے حوالے کیے جانے والے اقدامات کے حوالے سے بھی شرکاء کو بریفنگ دی گئی۔ شرکاء نے اس موقع پر اعادہ کیا کہ "سرکاری محکمے اور ریاستی ادارے صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے متحد ہو کر کام
کریں گے"۔

https://twitter.com/x/status/1707381529863942484
اس ملک کے سب سے مہا غیر قانونی تو تم خود ہو
 
Back
Top