پاوڑی" جاری ہے!!

روشن پاکستان

Politcal Worker (100+ posts)

"پاوڑی" جاری ہے !

اردو زبان کی اہمیت !!

آج 21 فروری کو مادری زبانوں کا عالمی دن ہے اور میرے سامنے سی ایس ایس 2021 کا انگریزی زبان کا پرچہ موجود ہے، جسے دیکھنے کے بعد مجھے یقین ہے کہ اس سال بھی سی ایس ایس کے امتحان میں کامیاب ہونے والوں کی تعداد ڈھائی، تین فیصد سے زیادہ نہیں ہوگی. یوں انگریزی زبان کو سکرین آؤٹ کرنے کا ذریعہ بنانے والوں کی خواہش پوری ہوجائے گی۔

2021 کے انگریزی کے پرچے میں پوچھے جانے والے مترادفات اور متضاد الفاظ میرے سامنے ہیں۔ مجھے تقریباً آدھے الفاظ کا مطلب سمجھ میں آتا ہے. تقریباً تمام تر الفاظ فرسودہ اور کلاسیکی انگریزی سے ماخوذ ہیں اور ان کا استعمال ندارد ہے ۔ میں نے آکسفورڈ اور کیمبرج میں پڑھنے والے چار طلباء وطالبات سے مطالب پوچھے، تو سب سے بڑا سکور چار رہا۔ میرے جاننے والے دو عالی مقام گوروں نے( ایک پچاس کتابوں کا مصنف اور دوسرا پینگوئن جیسے ادارے میں تیس سال ایڈیٹر رہا) پچاس سے ساٹھ فیصد درست جوابات دیے. پاکستان میں یہ پرچہ دودھ میں سے کریم الگ کرنے کے کام آئے گا اور یوں ٪97 پھٹا ہوا دودھ پیچھے یا نیچے رہ جائے گا۔

میں اعتراف کروں گا کہ میں بذات خود انگریزی نظام سے فائدہ اٹھانے والوں میں سے ایک ہوں. اس زبان نے عشق سے لے کر اقتدار اور اثر و رسوخ کے دروازے کھولے. ادارے کھولے اور میرے اور میاں جہانگیر کے سسٹم نے دس لاکھ سے زائد افراد کو تربیت دی. اس نظام کی آنتوں سے گزرنے کے بعد بتایا سکتا ہوں کہ یہ ایک کینسر سے کم نہیں ہے. وادی سون میں پیدا ہونے اور ٹاٹ میڈیم سرکاری سکولوں میں پڑھنے کے بعد مجھے انٹرمیڈیٹ کے آس پاس یہ بات سمجھ آچکی تھی کہ مجھے اوپر والے طبقے میں "گھسا بیٹھیا" بننے کے لئے انگریزی سے بہتر پیراشوٹ موجود نہیں تھا. میں نے برٹش کونسل اور امریکن سینٹرز سے حتیٰ الوسع فائدہ اٹھایا اور اپنے شین قاف کو درست کرکے استعماری سسٹم میں نقب لگالی. مجھے آج بھی یاد ہے کہ سی ایس ایس میں انٹرویو کرنے والے جنرل صاحب نے خاص طور پر مجھ سے پوچھا تھا کہ پاکستان سے باہر گئے بغیر، میرا انگریزی لہجہ ایسا کاٹھا کیوں ہے؟ میں ایک ایسا کوا تھا، جو انگریزی کا مور پنکھ لگا کر نظام میں نقب لگانے میں کامیاب ہوگیا تھا. اور یہ فارمولا آج بھی اسی قدر کارآمد ہے۔

بیس سال قبل سی ایس پی بننے کے بعد مجھے انگریزی کے جلووں سے خوب آگہی حاصل ہوئی. سب سے پہلے تو یہ معلوم ہوا کہ صرف میں ہی نہیں، پچاس، ساٹھ فیصد کریم بھی میری طرح کووں پر ہی مشتمل تھی. دیکھا کہ اسسٹنٹ کمشنر سطح سے لے کر سیکرٹری کی سطح تک سب اس زبان کے رعب کا شکار ہیں. یہ بھی دیکھا کہ انگریزی زبان بولنا ایک برتری کی نشانی تھی چاہیے اس میں کچھ مغز ہو یا نہ ہو. مجھے بار بار لطیفہ یاد آتا جب جی ٹی ایس، سرکاری بس میں کنڈکٹر سفر کرنے والے طالب علموں سے کرایہ مانگتے تو وہ آگے سے تھرسٹی کرو( پیاسا کوا) سنا دیتے تھے اور یوں انگریزی کے رعب سے کرایہ بچا لیتے تھے. معلوم ہوا تھرسٹی کرو کی تلاوت صرف بس میں ہی نہیں، اقتدار کے تمام ایوانوں میں سب سے کارآمد کرنسی ہے۔

پچھلے دس سال میں صدر پرویز مشرف کے ساتھ، وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے ساتھ اور وزیر اعظم نواز شریف اور موجود وزیراعظم عمران خان کے ساتھ بین الاقوامی سطح کی تقریبات میں شامل ہوا اور وہاں پر انگریزی کی مزید درگت بنتی دیکھی. ان سب میں عمران خان کو زیادہ نیچرل انداز سے بولتے دیکھا، (سلیکشن میں یہ بھی خوبی شامل تھی). درجنوں وزیروں، اراکین پارلیمنٹ کو زبان اور بیان میں تربیت دی. تاہم اپنے سفیروں، سیکرٹریوں، جرنیلوں کو بین الاقوامی سطح پر انگریزی بولے دیکھا اور اس کوشش میں ہلکان ہوتے دیکھا. میں ایسی سینکڑوں تقریبات کے ہزاروں گھنٹوں پر محیط تجربے کی روشنی میں بتا سکتا ہوں کہ ان تمام اعلیٰ حکام میں سے ٪80 صرف انگریزی بولنے کی کوشش میں خوار ہوتے ہیں اور صرف ٪20 اعتماد کے ساتھ اپنا مافی الضمیر بیان کر سکتے ہیں. اگر یہ سب اردو میں بولیں تو اپنی تعلیم اور تجربے کی بنیاد پر ٪90 شاندار بات چیت کر پائیں گے۔

آپ کو حیرت ہوگی کہ پاکستان مقتدرہ کی اعلیٰ ترین مسند پر بھی انگریزی میں اٹھک بیٹھک ہی سب سے بڑا معیار ہے. کئی اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں میں نواز شریف کی کرپشن سے زیادہ اعتراض نوازشریف کی بری انگریزی پر خود سنا ہے. صرف سیاسی ہی نہیں، فوجی اشرافیہ میں بھی وہی جرنیل بامراد ٹھہرتا ہے جو انگریزی زبان کے ناکے سے نکل پاتا ہے. ایک بات پورے اعتماد سے عرض کرسکتا ہوں کہ بین الاقوامی سطح پر ہم پاکستانی گونگے ہیں اور دنیا ہمارے ریاستی بیانیے سے بڑی حد تک متفق نہیں ہوتی اور ہماری نالائقیوں کے علاوہ اس کی بڑی وجہ یہی زبان غیر ہے جس میں ہم "شرح آرزو" کرتے ہیں۔

سچی بات تو یہ ہے کہ پاکستان میں ٹھہرتے ہوئے سب نارمل لگتا تھا، اب چالیس ملکوں کے گھاٹ سے پانی پینے کے بعد یہ سب سوالیہ نشان لگتا ہے. پوری دنیا میں پاکستان اور ہندوستان کی اشرافیہ انگریزی بولنے کی کوشش میں ہلکان ہوئے جارہی ہے. یہی نہیں اگرچہ ہمارا کرکٹ کا کھلاڑی اچھی انگریزی نہ بول پائے یا ہماری فلم سٹار میرا گلابی انگریزی بولے تو وہ بھی لطیفہ بن کر رہ جاتے ہیں. حالانکہ اس سے بڑا سوال یہ ہے کہ انہیں انگریزی بولنی ہی کیوں چاہیے۔

ہمارے دوست ایاز امیر اس حوالے سے خوب لکھتے ہیں کہ "تمام سرکاری محکموں میں خط و کتابت انگریزی میں ہوتی ہے تو انگریزی کے ساتھ کشتی کرنا پڑتی ہے۔ نتیجہ اکثر مضحکہ خیز نکلتا ہے. عدالتی فیصلے انگریزی میں لکھے جاتے ہیں۔ کوئی پوچھے تو سہی کہ کس بنا پہ؟ چونکہ مسئلہ عدالتوں سے ہے تو احتیاط سے کام لینا لازم بن جاتا ہے لیکن اتنا کہنے کی اجازت ہونی چاہئے کہ نچلی سطحوں پہ عدالتی فیصلے تحریرکراتے ہوئے اچھا خاصا زور لگانا پڑتا ہے۔ کچھ اندازہ تو لگائیے کہ پولیس کانسٹیبل کو شوکاز نوٹس ملتا ہے تو انگریزی میں۔ تھانیداروں کی تحریری بازپرس ہو تو کارروائی انگریزی میں ہوتی ہے۔ ڈی پی او اور آر پی او صاحبان حکم صادر کرتے ہیں تو انگریزی میں۔ یہ کتنی مضحکہ خیز صورت حال ہے۔ شوکاز نوٹس کا جواب دینا ہوتو کانسٹیبلان اور تھانیدار صاحبان کو پیسے دے کے جواب لکھوانے پڑتے ہیں۔ یہاں تو حالت یہ ہے کہ موٹروے پہ بیشتر سائن انگریزی میں ہیں‘ Better late than never اور اس قسم کی دیگر ہدایات۔ پہلے اس امر کو تو یقینی بنا لینا چاہئے کہ بسوں، ٹرکوں اور ویگنوں کے ڈرائیور حضرات انگریزی میں لکھی ہوئی ہدایات سمجھتے ہوں گے۔ پورے معاشرے کو Baba Black Sheep والی تعلیم دینے سے کونسی اعلیٰ تربیت ہو جاتی ہے۔ یہ جو ہمارے انگریزی سکول ہیں خاص طور پہ جن کے بڑے نام ہیں انہوں نے کتنے آئن سٹائن یا سائنسدان پیدا کئے ہیں؟ یہ او لیول اور اے لیول کے امتحانات‘ یہ بھی ایک شرمناک داستان ہے۔ ہندوستان میں انگریزی کا معیار ہم سے اونچا ہے لیکن ہندوستان میں او اور اے لیول کے امتحانات 1964ء میں ختم کئے گئے تھے‘ ہم نے اِن کو گلے سے لگایا ہوا ہے۔ مقصد صرف اتنا ہے کہ یہ امتحانات کر کے ہمارے اوپر والے طبقات کے بچوں کو امریکہ، کینیڈا اور برطانیہ جیسے ملکوں میں جانے کی آسانیاں پیدا ہو جائیں۔ یا تو وہاں جا کے سائنسدان بن رہے ہوں پھر بھی کوئی بات ہے لیکن اکثر ہمارے طالب علم دوسرے درجے کی یونیورسٹیوں میں داخلہ لیتے ہیں‘ اس خواب کے ساتھ کہ اس کے بعد وہیں کہیں مقیم ہو جائیں گے۔ جس کسی سے بات کرو بڑے فخر سے کہتا ہے کہ میرا بیٹا یا بیٹی باہر فلاں یونیورسٹی میں پڑھ رہے ہیں یا امریکہ اور کینیڈا میں سیٹل ہو چکے ہیں۔"

حل دو ہی ہیں۔

دس لاکھ بندہ سڑک پر نکلے اور جب تک اردو اور علاقائی زبانیں دفتری زبانوں کے طور پر نافذ نہ ہو جائیں، واپس نہ آئے۔

یا پھر باقی نوے فیصد بھی انگریزی پر عبور حاصل کرکے ایلیٹ کو انہی کے میدان میں دھول چٹا دے. اس میں سو سال اور خواری ہے۔

یہاں یہ بات ذہن میں رکھیں کہ انگریزی زبان سیکھنا علم کا نہیں بلکہ طاقت اور اختیار کا مسئلہ ہے. دس فیصد ایلیٹ اسے اپنے" فرینکسٹائن کلب "کو محدود رکھنے کے لیے اور باقی نوے فیصد کو باہر رکھنے کے لیے استعمال کرتی ہے. ہمارے جیسے مڈل کلاسیے جب اس کلب میں گھسا بیٹھیں تو وہ اپنی باقی ماندہ زندگی شین قاف کی درستگی میں خرچ کر دیتے ہیں. جس ملک کی سپریم کورٹ برسوں پہلے اردو زبان کے نفاذ کا حکم جاری کیے بیٹھی ہو اور اس معاملے میں جوں تک نہ رینگی ہو، وہاں آپ طاقت کے نظام کی حساسیت کا اندازہ کرسکتے ہیں. رائج الوقت ٹرینڈ کی روشنی میں بزبان ایلیٹ (افسر شاہی، عدلیہ، خاکی و آبی مقتدرہ) یہ کہا جاسکتا ہے ۔

یہ" ہم" ہیں

یہ" ہماری" انگریجی" زبان ہے

اور یہ ہماری" پاوڑی" ہو رہی ہے

عارف انیس ملک​
 
روشن پاکستان

Politcal Worker (100+ posts)
یہ مضمون ٢٠٢١ کا ہے لیکن ٢٠٢٢ اور ٢٠٢٣ میں مقابلے کے امتحانات کے نتائج بھی ویسے ہی ہیں ، اس لئے اس گلے سڑے نظام کو بدلنے کی ضرورت ہے ، جب تک ایک زبان ایک نصاب پر نظام تعلیم قائم نہیں ہوتا ، کوئی امید نہیں کہ ہم اگے نکل سکتے ہیں ، پاکستان کے نظام تعلیم کے حوالے سے سب جماعتوں نے ایک تجربہ گاہ بنایا ہوا ہے ، تعلیم نہ ہوئی کوئی کاروبار ہوا جب مرضی ہو بدل دو ، جب مرضی ہو ختم کر دو
 
روشن پاکستان

Politcal Worker (100+ posts)
عارف انیس پاکستان سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی شہرت یافتہ ماہر نفسیات ہیں. عارف انیس پاکستان میں پرسنل ڈیویپلمنٹ کے شعبے کے بانیوں میں شمار ہوتے ہیں، نامور ٹرینر اور مصنف قیصر عباس کے ساتھ ان کی کتب 'ٹک ٹک ڈالر' اور 'شاباش تم کر سکتے ہو'، 2000 میں شائع ہوئیں اور لاکھوں قارئین تک پہنچیں. ان کی تصانیف 'آئی ایم پاسیبل' اور 'فالو یور ڈریمز' نے بھی قبول عام حاصل کیا. عارف انیس نے بعد ازاں بحیثیت پروفیشنل سپیکر پاکستان اور پاکستان سے باہر 40 سے زائد ممالک میں سینکڑوں کانفرنسوں اور ورکشاپس میں شرکت کی اور لاکھوں سامعین سے خطاب کیا. عارف انیس پاکستان کے واحد ماہر نفسیات ہیں جنہوں نے امریکی صدور بل کلنٹن، ڈونالڈ ٹرمپ، صدر پرویز مشرف، برطانوی وزیر اعظم تھیریسا مے، بورس جانسن، آسٹریلوی وزیر اعظم ٹونی ایبٹ، پاکستانی وزیر اعظم عمران خان اور یوسف رضا گیلانی سمیت ٹونی رابنز، جیک کینفیلڈ، برائن ٹریسی، ٹونی بیوزان، دیپک چوپڑا اور دیگر کئی معروف ترین بین الاقوامی سپیکرز کے ساتھ انٹرنیشنل کانفرنسوں سے خطاب کیا.​
 
RajaRawal111

Prime Minister (20k+ posts)
یہ مضمون ٢٠٢١ کا ہے لیکن ٢٠٢٢ اور ٢٠٢٣ میں مقابلے کے امتحانات کے نتائج بھی ویسے ہی ہیں ، اس لئے اس گلے سڑے نظام کو بدلنے کی ضرورت ہے ، جب تک ایک زبان ایک نصاب پر نظام تعلیم قائم نہیں ہوتا ، کوئی امید نہیں کہ ہم اگے نکل سکتے ہیں ، پاکستان کے نظام تعلیم کے حوالے سے سب جماعتوں نے ایک تجربہ گاہ بنایا ہوا ہے ، تعلیم نہ ہوئی کوئی کاروبار ہوا جب مرضی ہو بدل دو ، جب مرضی ہو ختم کر دو
ڈاکٹر صاحب کیوں اتنا پریشان ہو رہے ہیں سر - میں نے پہلے بھی آپ سے کہا تھا کہ زبانوں میں ارتقاء ایک قدرتی عمل ہے -- دنیا اب گلوبل ولیج بن چکی ہے - اردو جب بن رہی تھی تو فارسی عربی اور ترکی کی بقاہ کے لئے رونے والے تاریخ میں زندہ ہیں؟
اپ سوچیں کتنے لوگوں کو اردو پر غصہ آتا ہو گا کہ یہ کیا کھچڑی پک رہی ہے
کل کو اگر ایک انگردو بولی بن جاۓ کی تو نو انسانیت کیا کھو بیٹھے گی سر ؟؟
 
RajaRawal111

Prime Minister (20k+ posts)
پلیز ڈاکٹر صاحب میری بات سے پریشن نہیں ہوں - میں اپ کے جذبے کی دل سے قدر کرتا ہوں اور اپ کی فکر کو سمجھاتا ہوں
لیکن پٹواری ہونے کی وجہ سے ذرا حقیقت کو دیکھنا میری عادت ہے - اس فکر پر اپ اکیلے نہیں ١٠ ہزار فکرمند بھی اکٹھے ہو جایں تو بھی کچھ نہیں کر سکتے - کیوں کہ اپ مفکرین کے پاس اس کے نقصانات سمجھانے کے لئے کچھ بھی نہیں - صرف آپ یہی کہیں گے کہ جی ہم اپنی ثقافت کھو بیٹھیں گے -- جو ہم مایگراننٹ نیشن ہوتے ہوے پہلے ہی کھو چکے ہیں

میرا ایک دوست ٹورنٹو میں ہے - وہ اور اس کے بچے کچھ عرصہ پہلے میرے گھر میں رہنے کے لئے آے - انہیں اردو کا ایک لفظ پڑھانا نہیں آتا تھا - لیکن وہ سب میں گھلنے ملنے والے بچے تھے - آپ اس اثر کو کیسے ختم کر سکیں گے ؟؟
اور کیا اس اثر کو ختم کرنے کی کوشش ان بچوں کے ساتھ زیادتی نہیں ہو گی ؟
 
pak_moderator

MPA (400+ posts)

oh dangaar arif anees es liye pareshan hai k tum es angreji ki waja se PETHWARI ban gay hu wo ye keh raha hai chalo tum tu PETHWARI ban gy hu agay tumhri nasal se hu sakta k koi insaan ka bacha ban jay
 
RajaRawal111

Prime Minister (20k+ posts)
oh dangaar arif anees es liye pareshan hai k tum es angreji ki waja se PETHWARI ban gay hu wo ye keh raha hai chalo tum tu PETHWARI ban gy hu agay tumhri nasal se hu sakta k koi insaan ka bacha ban jay
ویسے تو تمہیں ڈاکٹر صاحب کا وکیل بننے کا کہا کسی نے نہیں - لیکن اگر تمہاری بات مان بھی لیں تو اس موضوع کے مطابق "خالص اردو بولنے والا ہی انسان کا بچا" ہو گا
یہی کہنا چاہ رہے ہو نا ؟؟

اگر تمہارا مطلب عمرانی ہونا انسان کا بچا ہوتا ہے تو کیسی اور تھریڈ پر کہو - سر جی کے تھریڈ کا موضوع نہ خراب کرو
 
Wake up Pak

(50k+ posts) بابائے فورم
یہ مضمون ٢٠٢١ کا ہے لیکن ٢٠٢٢ اور ٢٠٢٣ میں مقابلے کے امتحانات کے نتائج بھی ویسے ہی ہیں ، اس لئے اس گلے سڑے نظام کو بدلنے کی ضرورت ہے ، جب تک ایک زبان ایک نصاب پر نظام تعلیم قائم نہیں ہوتا ، کوئی امید نہیں کہ ہم اگے نکل سکتے ہیں ، پاکستان کے نظام تعلیم کے حوالے سے سب جماعتوں نے ایک تجربہ گاہ بنایا ہوا ہے ، تعلیم نہ ہوئی کوئی کاروبار ہوا جب مرضی ہو بدل دو ، جب مرضی ہو ختم کر دو
 
روشن پاکستان

Politcal Worker (100+ posts)
پلیز ڈاکٹر صاحب میری بات سے پریشن نہیں ہوں - میں اپ کے جذبے کی دل سے قدر کرتا ہوں اور اپ کی فکر کو سمجھاتا ہوں
لیکن پٹواری ہونے کی وجہ سے ذرا حقیقت کو دیکھنا میری عادت ہے - اس فکر پر اپ اکیلے نہیں ١٠ ہزار فکرمند بھی اکٹھے ہو جایں تو بھی کچھ نہیں کر سکتے - کیوں کہ اپ مفکرین کے پاس اس کے نقصانات سمجھانے کے لئے کچھ بھی نہیں - صرف آپ یہی کہیں گے کہ جی ہم اپنی ثقافت کھو بیٹھیں گے -- جو ہم مایگراننٹ نیشن ہوتے ہوے پہلے ہی کھو چکے ہیں

میرا ایک دوست ٹورنٹو میں ہے - وہ اور اس کے بچے کچھ عرصہ پہلے میرے گھر میں رہنے کے لئے آے - انہیں اردو کا ایک لفظ پڑھانا نہیں آتا تھا - لیکن وہ سب میں گھلنے ملنے والے بچے تھے - آپ اس اثر کو کیسے ختم کر سکیں گے ؟؟

اور کیا اس اثر کو ختم کرنے کی کوشش ان بچوں کے ساتھ زیادتی نہیں ہو گی ؟
انشاء اللہ مجھے کوئی پریشانی نہیں ، نہ میں پریشان ہونے والا ہوں ، ہاں کچھ لوگوں کو میری وجہ سے پرشانی ضرور ہو رہی ہے جیسے میں نے ان کی دکھتی رگ پکڑ لی ہے اور وہ ہر جگہ ان ٹپکتے ہیں اور اپنی انگریجی کا رعب ڈالنے کی کوشش میں رہتے ہیں جس کی حفاظت یہ پاکستان بننے سے لے کر کر رہے ہیں اور جس کے ساتھ ان کے مفادات وابستہ ہیں

جہاں تک آپ کے سوال کا تعلق ہے ایسا تو ہونا ہی ہے ، جو خاندان پاکستان سے باہر رہتے ہیں اور ان کی اولادیں وہیں پیدا ہوئیں ، وہ وہیں پڑھیں گے اور وہ ہی کچھ سیکھیں گے جو وہاں کا قانون اور نظام ہے ، ہمیں تو فکر ان کالے انگریزوں سے ہے جنھوں نے پاکستان پر قبضہ کر رکھا ہے اور نظام تعلیم کی بربادی کا سبب بن رہے ہیں ، باہر ممالک میں مقیم خاندان اگر اپنی اولادوں کو پاکستان کے ساتھ جوڑ کر رکھنا چاہتے ہیں تو ان کو اردو زبان سکھانا بہت ضروری ہے ، انگریزی اور دیگر زبانیں تو وہ وہاں کے نظام تعلیم کی وجہ سے پڑھ رہے ہیں ، یہ ہی بچے گھروں میں جب واپس آتے ہیں تو والدین کی اردو /پنجابی/سندھی/پشتو سنتے ہیں اور وہ ہی بچے بھی بولتے ہیں ، اب ان بچوں کا صرف بولنا ایسا ہی ہے کہ وہاں کا مقامی فرد ساری زندگی سکول نہ جائے اور صرف گھر یا ماحول سے زبان سیکھ لے

لیکن الله کا شکر ہے بیرون ملک بہت سے خاندان اس حقیقت سے آگاہ ہیں ، اکثر مقامات پر اسلامی مراکز موجود ہیں جہاں ایسے بچوں کو تربیت دی جاتی ہے ، لیکن اکثریت ابھی تک غافل ہے ، یہ غفلت میں اس لئے ہے کہ زیادہ تر والدین ان پڑھ ہیں ، صرف محنت مزدوری اور چند پیسے اکھٹے کرنے کیلئے جاتے ہیں پھر وہیں ماحول میں گم ہو جاتے ہیں
 
یہی بات میں نے اپنے دوست سے پوچھی تھی - اس نے بلکل یہی جواب دیا کہ -- مصروف ترین زندگی میں صرف ہم یہی کر سکتے ہیں کہ بچوں کو دین سکھایں اور اپنی مادری زبان بولنے کی حد تک - وہاں کی مسجدیں اور مدارس مکمل طور پر انگریزی میں دینی تعلیم دیتی ہیں - اس لئے کہ وہاں دنیا بھر سے مسلمان آے ہوتے ہیں

یہاں کے کاٹھے انگریزوں اور ملک کے ٹھیکہ داروں سے اپ کی بیزاری آپ کی ذاتی ہے - وہ اتنے نقصان دہ بھی نہیں جتنا آپ ان کو سمجھتے ہیں - اگر اپ نے میری بات کی ہے تو میں تو جناب - ماڑی پٹھواری وچ گل بانڑاں پسند کرنا واں
 
نقصان دہ صرف میرے لئے نہیں ہر محب وطن پاکستانی یہ سمجھتا ہے کہ جس طرح دنیا کا ہر ملک اپنی نسل کو اپنی زبان میں پڑھاتا اور تربیت دیتا ہے ایسا ہی پاکستانی قوم کا حق ہے اور یہ حق اس ملک کا آئین دیتا ہے جس میں نفاذ اردو کا وعدہ کیا گیا تھا کہ پندرہ سال میں یہ پورے ملک میں نافذ کر دی جائے گی اور آج پچاس سال ہو گئے یہ سب جماعتیں اسی آئین کا حلف اٹھا کر اس عوام پر حکومت کرتی ہیں لیکن اردو نافذ نہیں کرتیں اور آج اس بات کو پینتالیس سال گزر چکے ہیں ، ہم اس وقت اپنی اپنی سیاسی واپستگی کو ایک طرف رکھتے ہیں اور صرف اس مسئلے کی طرف سوچیں کہ ایسا کیوں ہو رہا ہے ، آپ اگر کسی ملک میں رہتے ہیں تو وہاں کے آئین اور قانون کی خلاف ورزی کر سکتے ہیں ؟ نہیں ، ایسا ہی پاکستانی قوم کا ہی حق ہے کہ وہاں قانون کے مطابق کام ہو​
 
اچھا اپ جذباتی ہوۓ بغیر مجھے دلیل سے ساتھ سمجھایں کہ اردو تو ہم بچوں کو لازمی اردو میں ہی پڑھایں - لیکن سینیر کلاسوں میں سائنس کو اردو میں پڑھانے سے کیا حاصل ہو گا جو انگریزی سے نہیں ہوتا؟
اگر میں زاویے کو اینگل اور مثلث کو ٹرائی اینگل کیہ دوں تو قوم کا نقصان کتنا بڑا ہو گا
 
روشن پاکستان

Politcal Worker (100+ posts)
اچھا اپ جذباتی ہوۓ بغیر مجھے دلیل سے ساتھ سمجھایں کہ اردو تو ہم بچوں کو لازمی اردو میں ہی پڑھایں - لیکن سینیر کلاسوں میں سائنس کو اردو میں پڑھانے سے کیا حاصل ہو گا جو انگریزی سے نہیں ہوتا؟
اگر میں زاویے کو اینگل اور مثلث کو ٹرائی اینگل کیہ دوں تو قوم کا نقصان کتنا بڑا ہو گا
ساری دنیا نے علوم کو اپنی اپنی زبان میں ترجمہ کیا ہے ، آج سے بے پچیس سال پہلے تک پاکستان میں بھی اردو میں پڑھائے جا رہے تھے ، قیام پاکستان سے قبل بھی جامعہ عثمانیہ میں سارے سائنسی علوم اردو میں تھے، پاکستان کے اداروں نے سارے سائینسی علوم کے تراجم کر رکھے ہیں ، بس عمل درآمد میں خود حکومتیں رکاوٹ ہیں ، یا تو وہ آئین سے نکال دیں( جس کی جرأت نہیں کر سکتے ) یا پھر نافذ کریں، تیسرا کوئی حل نہیں ، اس ملک میں اگر اردو کے نتائج دیکھنے ہیں تو آغاز میں انگریزی کی لازمی حیثیت کو ختم کریں ، جس نے انگریزی میں پڑھنا ہے پڑھے، جس نے اردو میں پڑھنا ہے وہ پڑھے ، پھر نتائج پر فیصلہ کریں کہ کسی زبان میں بچوں کو آسانی ہے ، ملک میں ہر وقت تجربے کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ، ہر قوم اسی زبان میں پڑھتی ہے جو وہ گھر ، محلے ، معاشرے میں بولتے ہیں اور سمجھتے ہیں ، پاکستان میں نرالا قانون اور رواج ہے ، لوگ انگریزی کے نام پر احساس کمتری کا شکار ہو جاتے ہیں اور یہ غلامی کا پیدا کردہ اثر ہے​
 
میں نے پہلے آپ سے کہا تھا کہ جذباتی ہوۓ بغیر مجھے انگریزی میں سائنس پڑھانے نقصانات سمجھایں - میں آپ سے پچیس چیزوں نے نام پوچھوں کہ ان کا متبادل لفظ اردو میں موجود ہے کہ نہیں تو اپ کے پاس کیا جواب ہو گا ؟ --- ٩٩ فیصد اناٹومی کا تو آپ زبان دانوں نے اردو ترجمہ ہی نہیں کیا سر
اس میں قصور بچوں کا ہے یا آپ زبان دنوں کا ہے ؟؟

سائنس کی حدود میں اردو انتہائی کمزور زبان ہے اپ اس حقیقت سے کیوں آنکھیں چرا رہے ہیں - اور اگر مادری زبان میں پڑھانے کی بات کریں گے تو اردو تو پاکستان کی مادری زبان نہیں؟ اپ سوچیں اگر ہر کوئی اپنی مادری زبان کے پیچھے بھاگا تو کیسا کڑمس پڑے گا پاکستان میں ؟
 
میں جذباتی نہیں ہوں نہ جذبات میں بات کرتا ہوں ، آپ مجھے پاکستان کے کسی ایک ہسپتال ، ایک دفتر ، ایک کارخانے ، عدالت یا کسی تعلیمی ادارے کا نام بتا دیں جہاں پڑھاتے وقت انگریزی زبان سو فیصد بولی جا رہی ہو ؟ ان اداروں کا نام بھی بتا دیں جہاں بچوں پر اردو بولنے پر پابندی ہے اور وہاں استاد خود اردو نہ بولتے ہوں ؟ انگریزی میں پڑھ کر یہ لوگ اردو یا مادری زبان کیوں بولتے ہیں عوام کے ساتھ ؟ چلیں آپ ذاتی طور پر بتا دیں کہ آپ نے اگر پاکستان میں پڑھا ہے تو انگریزی میں آسان تھا یا اردو میں ؟

ایرانی /عربی /ترکی/افغانی /چینی اور دنیا کے بے شمار ممالک اپنی اپنی زبان میں سب کچھ پڑھا سکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں ؟ کیا ان ممالک میں سائنسی علوم پر پابندی ہے ؟

چین نے ساری دنیا کو آگے لگا رکھا ہے کیا وہ ان پڑھ ہیں ؟ اس وقت امریکہ ہو یا یورپ ، چین کے بغیر ان کی معیشت نہیں چلتی ، ان کو تو سب کچھ چھوڑ دینا چاہئے

سب الفاظ کے متبادل موجود ہیں ، آپ بھی تحقیق کر سکتے ہیں
کمیسٹری کو اگر کیمیا کہا جائے تو عقل پر کون سا بوجھ ہے یا فزکس کو طبیعات یا بائیولوجی کو حیاتیات کہنے سے کون سا بوجھ زبان پر پڑھتا ہے بلکہ یہ زیادہ آسان ہیں

سر اپ سو فیصد جذباتی ہو رہے ہیں - اتنے کہ حقیقت دیکھنے کے قابل ہی نہیں - میں ہر چیز کو اس کے نافذ العمل ہونے کی نظر سے دیکھتا ہوں
معاملہ صرف کیمیا طبیعات اور حیاتیات پر ختم نہیں ہو جاتا -آپ نے بچوں کو صرف باراں پاس ہی نہیں کروانی - آگے بھی لے کر جانا ہے کہ نہیں ؟
آگے ان کو میں ان چیزوں کے کیا اردو نام بتاؤں جو لطیفہ نہ بنیں بلکہ لفظ خد ان چیزوں کی تعریف اور اصلیت بیان کریں - آپ خود تحقیق کر کے مجھے بتادیں
گوگل میں ان کے بارے میں پڑھ لیں
Phased Array
Time of flight Diffraction,
Parabolic Gravitational slingshot effect
Modulus of elasticity

Sinusoidal waves Slit diffraction
ابھی یہ صرف فزکس اور مکینیکل انجینیرنگ کی ٹرمز ہیں - یہ مذاق بنانا ہے تو میں کیمسٹری اور بایو کے الفاظ بھی آپ کو بتاتا ہوں
 
RajaRawal111

Prime Minister (20k+ posts)

ایرانی /عربی /ترکی/افغانی /چینی اور دنیا کے بے شمار ممالک اپنی اپنی زبان میں سب کچھ پڑھا سکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں ؟ کیا ان ممالک میں سائنسی علوم پر پابندی ہے ؟

چین نے ساری دنیا کو آگے لگا رکھا ہے کیا وہ ان پڑھ ہیں ؟ اس وقت امریکہ ہو یا یورپ ، چین کے بغیر ان کی معیشت نہیں چلتی ، ان کو تو سب کچھ چھوڑ دینا چاہئے
اور جن ملکوں کے نام آپ نے لئے ہیں آپ کو یہ کس نے بتایا ہے کہ ان کی زبانوں میں ہر چیز کا ترجمہ موجود ہے -- میرا کام میں چینیوں سے اکثر واسطہ پڑتا ہے - وھی کچھ بول رہے ہوتے ہیں جو میں بولتا ہوں
 
RajaRawal111

Prime Minister (20k+ posts)
میں جذباتی نہیں ہوں​
گوگل میں ان کے بارے میں پڑھ لیں
Phased Array
Time of flight Diffraction,
Parabolic Gravitational slingshot effect
Modulus of elasticity

Sinusoidal waves Slit diffraction
ابھی یہ صرف فزکس اور مکینیکل انجینیرنگ کی ٹرمز ہیں - یہ مذاق بنانا ہے تو میں کیمسٹری اور بایو کے الفاظ بھی آپ کو بتاتا ہوں

ڈاکٹر صاحب لگتا ہے اپ نہیں کر سکے ترجمہ - چلیں میں کرنے کی کوشش کرتا ہوں
Phased array
مربوتی لڑی
Time of flight diffraction
ارتعاش وقت پرواز
Parabolic Gravitational slingshot effect
(پتا نہیں کیا) کشش ثقلی غلیلی اثر
Modulus of Elasticity
لچک کا (پتا نہیں کیا)
Sinusoidal Wave Slit Diffraction
(پتا نہیں کیا) لہری جھروکی ارتعاش
There is no word in urdu for Parabola, Modulus and Sinusoidal.
Dont know if "ارتعاش" is correct translation for Diffraction.

سائنس کا ایک زبردست تماشا اور لطیفہ - ان میں سے کوئی ترجمہ آپ کو اصل بات نہیں سمجھا سکتا - آپ کو اضافی جملوں کی ضرورت پڑے گی اپنی بات سمجھانے کے لئے

سر اردو اس قابل نہیں - کمزور زبان ہے - یہ غالب، جوش، آزاد اور میر تقی میر جیسے ٹھرکی بابوں کی شاعری تک تو ٹھیک ہے - اس سے آگے گلے پڑ جاۓ گی جناب

نہ اس قوم کو مزید گہرے کھڈے میں دھکیلنے کی کوشش کریں - مجھے کوئی گناہ نہیں ملنا کہ میں ترجمے کے بکواس میں پڑے بغیر انگنریزی میں ہی یہ چیزیں بچوں کو پڑھا دوں
 
Last edited:

روشن پاکستان

Politcal Worker (100+ posts)
میں نے پہلے آپ سے کہا تھا کہ جذباتی ہوۓ بغیر مجھے انگریزی میں سائنس پڑھانے نقصانات سمجھایں - میں آپ سے پچیس چیزوں نے نام پوچھوں کہ ان کا متبادل لفظ اردو میں موجود ہے کہ نہیں تو اپ کے پاس کیا جواب ہو گا ؟ --- ٩٩ فیصد اناٹومی کا تو آپ زبان دانوں نے اردو ترجمہ ہی نہیں کیا سر
اس میں قصور بچوں کا ہے یا آپ زبان دنوں کا ہے ؟؟

سائنس کی حدود میں اردو انتہائی کمزور زبان ہے اپ اس حقیقت سے کیوں آنکھیں چرا رہے ہیں - اور اگر مادری زبان میں پڑھانے کی بات کریں گے تو اردو تو پاکستان کی مادری زبان نہیں؟ اپ سوچیں اگر ہر کوئی اپنی مادری زبان کے پیچھے بھاگا تو کیسا کڑمس پڑے گا پاکستان میں ؟

ڈاکٹر صاحب لگتا ہے اپ نہیں کر سکے ترجمہ - چلیں میں کرنے کی کوشش کرتا ہوں
Phased array
مربوتی لڑی
Time of flight diffraction
ارتعاش وقت پرواز
Parabolic Gravitational slingshot effect
(پتا نہیں کیا) کشش ثقلی غلیلی اثر
Modulus of Elasticity
لچک کا (پتا نہیں کیا)
Sinusoidal Wave Slit Diffraction
(پتا نہیں کیا) لہری جھروکی ارتعاش
There is no word in urdu for Parabola, Modulus and Sinusoidal.
Dont know if "ارتعاش" is correct translation for Diffraction.

سائنس کا ایک زبردست تماشا اور لطیفہ - ان میں سے کوئی ترجمہ آپ کو اصل بات نہیں سمجھا سکتا - آپ کو اضافی جملوں کی ضرورت پڑے گی اپنی بات سمجھانے کے لئے

سر اردو اس قابل نہیں - کمزور زبان ہے - یہ غالب، جوش، آزاد اور میر تقی میر جیسے ٹھرکی بابوں کی شاعری تک تو ٹھیک ہے - اس سے آگے گلے پڑ جاۓ گی جناب

نہ اس قوم کو مزید گہرے کھڈے میں دھکیلنے کی کوشش کریں - مجھے کوئی گناہ نہیں ملنا کہ میں ترجمے کے بکواس میں پڑے بغیر انگنریزی میں ہی یہ چیزیں بچوں کو پڑھا دوں
معذرت میں ضرور جواب دیتا ، ابھی آپ کا تبصرہ دیکھا ہےاور آپ نے بہت زیادہ محنت بھی کر لی ہے لیکن آپ میری بات پر دوبارہ غور کریں ، جو بھی نئی ایجادات یا الفاظ پہلی بار استمعال کسی بھی زبان میں آتے ہیں ان کے اختیار کرنے میں کوئی حرج نہیں لیکن ان کو اپنی زبان کے تلفظ کے مطابق بنانا کوئی مشکل کام نہیں اور زبان کے ماہرین کا یہ کام ہے کہ وہ ان الفاظ کو اپنی زبان میں تلفظ کی درستگی کے ساتھ قابل استعمال بنائیں ، مثلا اردو میں ایک لفظ ہسپتال ابھی عام استمعال میں ہے لیکن یہ ہی لفظ ہوسپٹل بولنے میں دقت ہے . اسی طرح بے شمار الفاظ ہیں ، آپ نے انگریزی الفاظ کا حوالہ دیا ہے لیکن یورپ کے تمام ممالک میں کوئی بھی ملک ان الفاظ کو انگریزی تلفظ میں ادا نہیں کرتا بلکہ اپنی اپنی زبان میں ادا کرتے ہیں اور وہ ہی الفاظ اعلی تعلیم تک استعمال ہوتے ہیں ، اردو نہ کمزور زبان ہے نہ اس میں الفاظ کی کمی ہے ، آپ چند دن کسی بھی زبان کے الفاظ متواتر سنیں گے تو آپ نئے الفاظ سے مانوس ہو جائیں گے اور پرانے الفاظ بوجھ بنیں گے ، یہ سلسلہ ایسا ہی چلتا رہے گا ، جس دن کسی بھی حکومت نے فیصلہ کر لیا تپ آپ بھی دیکھئے گا کہ کیسے قوم زبان عادی ہوتی ہے ، آج ابلاغ میں حکومت انگریزی الفاظ اور رومن الفاظ پر پابندی لگا دے تو سب کی اردو درست ہو جائے گی ، اگر کوئی تجربہ کرنا بھی ہے کہ کسی بھی بھارتی چینل کو سن لیں ، آپ کو صرف ہندی نظر آئے گی اور وہ بھی انگریزی کی ملاوٹ کے بغیر ، انگریزی کے جوش میں ویسے ہی قوم نے سر دردی لے رکھی ہے ، جس نے پڑھنا ہے پڑھے اس پر کوئی پابندی نہیں لیکن پوری قوم پر زبردستی مسلط کرنا ظلم سے کم نہیں​
 
آپ نے درست کہا ڈاکٹر صاحب - جو لفظ اردو میں نہیں ان کو انگریزی سے لے کے اس کا قریب ترین اردو تلفظ بنایا جا سکتا ہے - میں صرف یہ کہ رہا ہوں کہ اتنی محنت کس لئے - اگر کوئی نیا لفظ میں بناؤں - اسی چیز کا کوئی اور دوسرا لفظ بنا لے تو اس کو کیسے لغت میں لیا جاۓ - یہ ایک بڑا اور بہت محنت طلب کام - بیشمار توانائی اور ریسورس برباد ہونے کے بعد اس کا فائدہ اتنا نہیں ہو گا جتنا ہم چاہتے ہیں -- مجھے اگر کی بولنے میں انگریزی کا لفظ سنا دے تو کوئی پریشانی نہیں ہو گی - میں یہ توانائی اور پیسہ کسی دوسری جگہ لگانا چاہوں گا کیوں کہ مجھے اس میں کوئی نقصان نظر نہیں آتا
بہرحال یہ اپنا اپنا نقطہ نظر ہے - میں مشکل سے ہی قائل ہوتا ہوں - اچھا لگا آپ سے بات کر کے - خوش رھیں
 
Back
Top