
گزشتہ وز مسلم لیگ ن نے این اے 135 میں جلسہ کیا، یہ جلسہ مسلم لیگ ن لاہور کے صدر سیف الملوک کھوکھر کے حلقے میں ہوا جہاں لوگوں کی تعداد دکھانے کیلئے عوام کی تعداد زیادہ دکھانے کیلئے راؤنڈ ٹیبل اور پرچم سجائے گئے
مسلم لیگ ن نے یہ اسلئے کیا کیونکہ کچھ روز پہلے شاہدرہ میں مسلم لیگ ن کا جلسہ بری طرح فلا پ ہوگیا تھا جس پر ن لیگ کو شدید شرمندگی اور ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا، جلسہ کو بڑا دکھانے کیلئے فاصلے پر راؤنڈ ٹیبل لگائے گئے جس کے ساتھ 5 یا چھ کرسیاں تھیں اور خالی کرسیوں پر پرچم اس انداز میں لگائے گئے کہ ہوا کی وجہ سے پرچم ہلتے رہیں اور یہ تاثر جائے کہ کرسی پر کوئی بیٹھا ہوا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1711024823970017419
ن لیگ نے اس جلسے میں شاندار کھابوں کا بھی اہتمام کیا جس کیلئے قورمہ، چاول روغنی نان، گڑوالے چاول ، رائتہ سلاد اور پانی کی ٹھنڈی بوتلیں موجود تھیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس جلسے کو ولیمے کا نام دیا اور یہ کہیں سے جلسہ نہیں لگ رہا تھا بلکہ ایک ولیمہ لگ رہا تھا۔
صحافی عمردراز گوندل نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کہا کہ آج مسلم لیگ ن کی جلسے میں کھانے کا مینو کیا ہے اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں ، جلسہ کم ولیمہ زیادہ لگ رہا ہے
https://twitter.com/x/status/1711001770414022739
احتشام الحق اور فیاض شاہ نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کہا کہ ولیمہ تھا یا جلسہ؟
https://twitter.com/x/status/1710976827815010529 https://twitter.com/x/status/1711022685831242030
انجینئر نوید نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ کسی ولیمہ یا شادی کا کوئی فنکشن نہیں بلکہ باؤ جی کی پاکستان واپسی کے سلسلے میں کئے جانیوالے استقبال کی تیاریوں کے لئے منعقد کردہ جلسہ ہے ، اہلیان لاہور سے گزارش ہے ، کھانا کھائیں ، کولڈ ڈرنک پیئیں اور پھر عمران خان زندہ باد کے نعرے لگائیں
https://twitter.com/x/status/1710972007586668594
سمیع ابراہیم نے طنز کیا کہ لاھور میں ن لیگ جلسہ کر رھی ھے یا ولیمہ ۔۔کرسیاں لگانے کا طریقہ جلسے والا ھے ھی نہیں ۔۔کم لوگوں کو کیمرے میں زیادہ دیکھانے کے لیے جھنڈے اور بتیاں اور کرسیوں کو چھوٹی گول ٹیبلز کے ارد گرد لگایا گیا ھے
https://twitter.com/x/status/1711010219395027003
عبدالکریم نے کہا کہ میزوں والا جلسہ 2 ہزار بندوں کو 20 ہزار دکھانے کا منصوبہ ایک مرلے میں ایک ٹیبل ساتھ کھانا ولیمہ ہے یا جلسہ
https://twitter.com/x/status/1711064762958958714
صحافی اطہر کاظمی نے کہا کہ ان کو پتا ہے بریانی کے بغیر عوام نہیں آئے گی اسی لئے ولیمہ کرنا پڑا ہے ۔ذرا ایک جلسہ بغیر بریانی سے کر کے دیکھا دو
https://twitter.com/x/status/1711246760507543587
احمد وڑائچ نے تبصرہ کیا کہ ٹی وی پر جلسہ ایک آدھ گھنٹے کیلئے ہوتا ہے، سوشل میڈیا پر مہینوں کیلئے چلتا رہتا ہے، مریم کی بات یاد نہیں رہنی، روٹی یاد رہ جانی
https://twitter.com/x/status/1711045034215399848
عمران لالیکا نے شیر افضل مروت کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پروگرام تو وڑگیا
https://twitter.com/x/status/1711034883219296292
مغیث علی نے تبصرہ کیا کہ چھتیں ٹوٹنے، سانحہ شاہدرہ کے بعد سانحہ روٹی ہوگیا، دعا ہے سب کو روٹی تو ملے۔
https://twitter.com/x/status/1711035371054829607
عمر سعید نے ایک ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کہا کہ فی بندہ کیش 2 ہزار روپے ملتان روڈ پر کرائے کی بسوں اور ویگنوں پر پورے لاہور ڈویژن سے بندوں کو ن لیگ کے جلسے میں لایا جارہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1711004041021382971
وقاص اعوان نے تبصرہ کیا کہ تقریر سننے کے چکر میں روٹی ہاتھ سے نکل گئی تو لوگ روٹی کی پلاننگ کر رہے ہیں آپس میں گفتگو کر رہے ہیں تم نے قورمہ پکڑنا ہے ایک نے بریانی پکڑنی ہے اب اس اہم گفتگو میں تقریر کون سنے بھلا
https://twitter.com/x/status/1711023959100076107
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/jalsi11h1h.jpg