
ترجمان پاکستان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جی سی یونیورسٹی میں مریم نواز شریف کو خطاب کی دعوت ملی تھی جس سے معذرت کرلی گئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان ن لیگ اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی جانب سے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں پارٹی کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف کو خطاب کرنے کی دعوت سے متعلق وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ جی سی یونیورسٹی کی طرف سے دعوت نامہ 5 اکتوبر کو چیف آرگنائزر کے دفتر کو موصول ہوا تھا جس سے اس لیے معذرت کرلی گئی کہ ن لیگ کا خیال ہے کہ تعلیمی اداروں کی اولین توجہ تعلیم کے اعلیٰ معیار کی فراہمی اور اچھے اخلاقی اور سماجی طرز عمل کی اقدار کو فروغ دینا ہے۔
ترجمان ن لیگ نے کہا کہ تعلیمی اداروں کا ذاتی و سیاسی عزائم کے لیے استحصال نہیں ہونا چاہے،،افسوس کہ ماضی قریب مں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کو ذاتی عزائم اور سیاسی ایجنڈوں کو آگے بڑھانے کیلئے بے نقاب کیا گیا۔ مسلم لگہ (ن) اسی غلط راستے کے انتخاب کی حمایت نہیں کرتی۔ سیاسی ماحول، رہنما اور وابستگیاں بدلتی رہتی ہے تاہم ذاتی مفاد صرف نوکریوں یا مدت ملازمت میں توسع تک ہی محدود رہتا ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ مریم نواز شریف جلد تعلیمی اداروں کا دورہ کرنے کا منصوبہ بنائیں گی تاکہ خاص طور پر اعلیٰ تعلیم کے مقصد کو آگے بڑھایا جائے ، اس عمل میں ہر ممکن تعاون کیا جائے اور نوجوانوں کو ان کی مکمل صلاحیتوں کو حاصل کرنے کے قابل بنایا جا سکے۔
خیال رہے کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے مسلم لیگ کی سینئر نائب صدر کو یونیورسٹی میں ہونے والے ایک ایونٹ میں شرکت کیلئے دعوت نامہ بھجوایا تھا،آج ہونے والے اس ایونٹ میں مریم نواز شریف کو دعوت دینے پر سیاسی و صحافتی حلقوں کی جانب سے تنقید بھی کی گئی۔
آج ایونٹ میں مریم نواز کا خطاب تاخیر کا شکار ہوا، صحافتی حلقوں نے خبر دی کہ ماحول کا جائزہ لینے کے بعد کلیئرنس دی جانی تھی، پھر خبر آئی کہ مریم نواز شریف نے خطاب سے معذرت کرلی اور لاہور میں ہونے والی بارش کو بنیاد بنایا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/7maryagcjhgjfdg.png
Last edited: