
شیخ رشید احمد اصلی سیاستدان جس نے انٹرویو کروانے والوں کو بے نقاب کر دیا: سوشل میڈیا صارف
تحریک انصاف کے حامی اہم سیاستدان شیخ رشید احمد کو ایک نجی ہائوسنگ سوسائٹی سے گرفتار کیا گیا جس کے بعد سے وہ لاپتہ تھے۔ انہوں نے منظرعام پر آنے کے بعد سینئر صحافی منیب فاروق کے پروگرام میں شرکت کر کے انہیں انٹرویو دیا۔
انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ میں چالیس دن کے لیے تبلیغ کرنے چلا گیا تھا اور انٹرویو اس لیے دینا چاہتا تھا کیونکہ اب یہ ایک رسم کی شکل اختیار کر چکی ہے۔ پاک فوج دنیا کی عظیم فوج ہے اور میں پہلے دن سے اپنی افواج کے ساتھ کھڑا ہوں۔
شیخ رشید احمد کے نجی ٹی وی چینل پر دیئے گئے انٹرویو کے بعد سے سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ انہوں نےا نٹرویو دیا نہیں بلکہ ان سے یہ انٹرویو کروایا گیا ہے۔ شیخ رشید احمد کے نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس دیکھ کر کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے انٹرویو دیا نہیں بلکہ ان سے انٹرویو دلوایا گیا ہے۔
پروگرام کے میزبان سینئر صحافی منیب فاروق کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے شیخ رشید احمد کاغذ کو دیکھ رہے ہیں جسے پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل پیج پر شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ: شیخ رشید احمد بہت سمارٹ ہیں! انہوں نے پروگرام میں اشارہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ سارا پروگرام سکرپٹڈ تھا!
https://twitter.com/x/status/1715410162037490092
معروف یوٹیوبر کے ویڈیو پر ردعمل میں لکھا کہ: پروگرام میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے شیخ رشید احمد کی پرچی گم ہو گئی، سکرپٹ فیل ہو گیا!
https://twitter.com/x/status/1715401776831049886
سینئر صحافی مغیث علی نے لکھا کہ: شیخ رشید احمد نے ثابت کیا ہے کہ وہ اصلی سیاستدان ہیں جو سیاست کو بہت اچھی طرح سے جانتے ہیں، وہ اپنے تجربے سے سب کو مات دے گئے ہیں!
https://twitter.com/x/status/1715413849569157384
نعیم کھیڑا نے لکھا کہ: شیخ رشید سے کھیل رہے تھے کہ وہ ان سے ہی کھیل گیا، انہوں نے سارا سکرپٹ کھول کر قوم کے سامنے رکھا دیا ہے، سمجھداروں کیلئے یہ حرکت کافی ہے!
https://twitter.com/x/status/1715407916533178774
ایک صارف نے لکھا کہ: شیخ رشید اصلی سیاستدان ہے، سیلوٹ ہے کہ انہوں نے خان صاحب کی اہلیہ کے حوالے سے کچھ نہیں کہا نہ ہی ان پر حملے کیے بلکہ انٹرویو کروانے والوں کو ہی ٹرول کر دیا۔
https://twitter.com/x/status/1715415338005811210
سینئر صحافی کاشف بلوچ نے ویڈیو کے ردعمل میں لکھا کہ: وہ شیخ رشید سے مذمت کروانے کے لیے آئے تھے لیکن انہوں نے ان کو بے نقاب کرتے ہوئے بتا دیا کہ یہ سب کچھ پیپرز پر لکھا ہوا ہے جو کہ آپ پوچھ رہے ہیں، جیو شیدے ہم تمہارے ساتھ کھڑے ہیں!
https://twitter.com/x/status/1715410472592163285
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ: ان کی اس حرکت سے پتہ چل رہا ہے کہ بندہ کاریگر ہو تو کچھ نہ کر کے بھی سب کچھ کہہ جاتا ہے، زبردست شیخ رشید ہمیں آپ پر اعتماد ہے!
https://twitter.com/x/status/1715403416518922454
سینئر صحافی عمر انعام نے طنزاً لکھا کہ: منیب فاروق کے پروگرام میں شیخ رشید نے کریز سے باہر نکل نکل کر چکے مارے ہیں، کاغذ پڑھ کر جواب دینا بھی ایک چھکا ہی تھا!
https://twitter.com/x/status/1715411440369013001