
پاکستان اور ترکیہ کے مشترکہ پروڈکشن میں تیار ہونے والے ڈرامہ سیریل"صلاح الدین ایوبی" کا مختصر ٹیزر جاری کردیا ہے، ٹیزر میں صلاح الدین ایوبی کو مسجد اقصیٰ کی جانب دیکھتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق 2021 پاکستان اور ترکیہ کے ڈرامہ پروڈکشن انڈسٹری کی جانب سے مشترکہ طور پر تاریخی ڈرامے "صلاح الدین ایوبی" کی پروڈکشن کا اعلان کیا گیا تھا، پاکستان کی انصاری فلمز اور ترکیہ کی ایکلی فلمز کے مشترکہ پراجیکٹ کا مختصر ٹیزر تین سال بعد جاری کردیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ڈرامہ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ترک اداکار اغور غنیش، پاکستانی پروڈیوسر عدنان صدیقی اور دیگر نے اس ڈرامہ سیریل کا ٹیزر جاری کیا جس میں صلاح الدین ایوبی کو اسلام کا جھنڈا ہاتھ میں تھامے گھوڑے پر سوار ہوکر مسجد اقصیٰ کی جانب جاتا ہوا دکھایا گیا ہے۔
ٹیزر میں صلاح الدین ایوبی کا کردار ادا کرنے پر اغور غنیش کی ترک زبان میں اللہ کے حضور کی گئی دعا بھی سنی جاسکتی ہے جس میں اللہ سے مظلوموں کی مدد، ظالم کو شکست دینے، سچ کا پرچم بلند کرنے اور دنیا کو اس پرچم تلے اکھٹا کرنے، تاریکی کو روشنی میں تبدیل کرنے، فتح کے سفر پر چلنے کیلئے مدد کی اپیل کی گئی ہے۔
دعا کےا ختتام پر اللہ سے دنیا کیلئے انصاف اور القدس کیلئے آزادی بھی مانگی گئی ہے۔
خیال رہے کہ اس ٹیزر کو ایسے وقت میں جاری کیا گیا جب فلسطین میں اسرائیلی بربریت اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے، دنیا بھر کے ممالک میں اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں مگر اسرائیل مظلوم فلسطینیوں پر مظالم جاری رکھے ہوئے ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6ائطایبعاسعر.png