Kashif Rafiq
Prime Minister (20k+ posts)
https://twitter.com/x/status/1717172427069739476
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اگر وہ ایوان صدر میں نہ ہوتے تو آج خود بھی جیل میں ہوتے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں دیے گئے انٹرویو میں عارف علوی نے کہا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آج بھی ان کے لیڈر ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1717127584079806947
ایک سوال پر عارف علوی کا کہنا تھا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس انہوں نے نہیں بھیجا تھا، وزیراعظم ہاؤس سے آیا تھا اور بعد میں سابق وزیراعظم نے بھی کہا تھا کہ وہ ریفرنس بھیجنا نہیں چاہتے تھے۔
عارف علوی کا یہ بھی کہنا تھا کہ الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 57 میں ترمیم آئین کے خلاف ہے، اگر وہ ایوان صدر میں ہوتے اور حج پر نہ گئے ہوتے تو کبھی الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم پر دستخط نہیں کرتے۔
صدر مملکت نے مزید کہا کہ یقین نہیں کہ جنوری کے آخری ہفتے میں الیکشن ہوں گے۔
jang.com.pk

ایوان صدر میں نہ ہوتا تو آج میں بھی جیل میں ہوتا، صدر عارف علوی
عارف علوی کا یہ بھی کہنا تھا کہ الیکشن ایکٹ 2017 کی شق57 میں ترمیم آئین کے خلاف ہے۔

- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/WPwgYf1/ikleah1i1h2.jpg