
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کامران خٹک کو کرک سے ساتویں مرتبہ گرفتا ر کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 9 مئی کے بعد کرک میں پی ٹی آئی کا جلسہ منعقد کرنے والے مقامی رہنما کامران خٹک کو ساتویں مرتبہ گرفتار کرکے جیل بھجوادیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنےوالی تفصیلات کے مطابق کامران خٹک کے والد نے عدالت پہنچ کر خود ہی اپنے بیٹے کو فروٹس وغیرہ دے کر جیل رخصت کیا، اس موقع انہوں نے اپنے بیٹے کو تسلیاں بھی دیں۔
https://twitter.com/x/status/1716841368239141296
کامران خٹک کے والد نے اپنے بیٹے سے کہا کہ آپ نے ڈرنا اور گھبرانا نہیں ہے، آپ نے وطن سے محبت کی ہے کوئی جرم نہیں کیا، یہ مشکل وقت ہے ختم ہوجائے گا۔
خیال رہے کہ کامران خٹک نے 9 مئی کے بعد زیر عتاب پاکستان تحریک انصاف کا کرک میں جلسے کا اعلان کیا تھا اور بدترین شیلنگ کے باوجود جلسہ منعقد کرکے دکھایا تھا، کامران خٹک رجیم چینج اور 9 مئی کے بعد بھی اپنی جماعت کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہنےوالوں میں شامل ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1707420637654913285
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/kamranh1h1.jpg