9 مئی کے واقعات میں ملوث اشتہاری ملزموں کی جائیدادیں سیل کرنیکا فیصلہ

8jaidgfgfgddxhhjj.png

متعلقہ اداروں کی طرف سے اشتہاری ملزموں کی جائیداداوں کی تفصیلات فراہم کر دی گئی ہیں: ذرائع

پولیس نے سانحہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات میں ملوث اشتہاری ملزموں کی جائیدادوں کی تفصیلات حاصل کر لی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس کو سانحہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات میں ملوث ملزموں کی جائیداد تفصیلات مل چکی ہیں اور عدالت کی طرف سے احکامات ملنے پر تمام ملزموں کی جائیدادوں کو مہربند کر دیا جائے گا۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) اشتہاری ملزموں کی جائیدادوں کو مہربند کرنے کے لیے عدالت سے اجازت حاصل کرے گی۔

مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) حکام کا کہنا ہے کہ مختلف اداروں سے سانحہ 9 مئی کے کیس میں اشتہاری ملزموں کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے ان کی جائیدادوں کی تفصیل طلب کی تھی۔ جے آئی ٹی کی طرف سے تفصیلات طلب کرنے پر ایف بی آر، ایل ڈی اے کے علاوہ متعلقہ اداروں کی طرف سے اشتہاری ملزموں کی جائیداداوں کی تفصیلات فراہم کر دی گئی ہیں۔

مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو جن 22اشتہاری ملزموں کی جائیدادوں کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں ان میں علی امین گنڈاپور، امتیاز شیخ، مراد سعید، زبیر نیازی، حماد اظہر، میاں اسلم اقبال ودیگر شامل ہیں۔ حکام کا کہنا تھا کہ ان اشتہاری ملزموں کی جائیدادوں کو عدالت سے احکامات ملنے کے بعد مہربند کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ چند دن پہلے ہی انسداد دہشت گردی عدالت کی طرف سے 9 مئی (یوم سانحہ) کے 3 مقدمات میں 44 ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جا چکے ہیں۔ ریس کورس میں سی سی ٹی وی کیمرے توڑنے کے کیس میں 9، مغل پورہ میں گاڑیاں توڑنے کے کیس میں 19، گلبرگ میں پولیس کی گاڑی جلانے کے کیس میں 16 ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔

علاوہ ازیں لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کی طرف سے پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ کو مقدمہ کی سماعت کے بعد جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا ہے۔ سی سی پی او کا کہنا تھا کہ ساری کارروائی قانون کے مطابق ہوئی ہے جبکہ وکیل خدیجہ شاہ نے کہا کہ پولیس رپورٹ کے مطابق ان پر دو مقدمات ہیں لیکن کسی نئے کیس میں گرفتاری کرنا غیرقانونی ہے۔
 
ahameed

Chief Minister (5k+ posts)
establishment ke baat hu rahee hay,
election tu pehla he manage kr kay diya khan ku jun govt banee
سفید جھوٹ ہے، الیکشن سے چار ہفتے پہلے باجوہ نے شہباز کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش کی، شہباز اپنے منہ سے مان چکا ہے،
خواجہ آصف اور باجوہ خود مان چکے ہیں کہ انھوں نے نیازی کو ہرا کر سیٹ نون لیگ کو دی

نیازی کی حکومت بنتے ساتھ ہی چار چھ مہینے بعد نون لیگ کو آفر کردی باجوہ نے حکومت بنانے کی

اس جیو نیوز بلیٹن میں دیکھ سکتے ہیں کہ رزلٹ روک نیازی کی چالیس کے مقابلے ساٹھ سے جیت کو شکست میں بدلہ گیا اور دس بارہ سیٹوں کی برتری بھی دلوائی

Islamabadiya

pervaiz elahi par tu yaqeen hay na tumku?

jahangir tareen kay jahaz tu yaad hu ga?

mqm ka alliance tu yaad hu ga?
 
ahameed

Chief Minister (5k+ posts)
pervaiz elahi par tu yaqeen hay na tumku?

jahangir tareen kay jahaz tu yaad hu ga?

mqm ka alliance tu yaad hu ga?
پرویز الٰہی باجوہ کی خوشامد کررہا تھا

ترین آزاد امیدواروں کو لا رہا تھا الیکشن کے بعد اس کا اسٹیبلشمنٹ سے کیا واسطہ؟

باجوہ کو خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل نےالیکشن سے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ اگلا ایک سال مشکل ہو گا آئی ایم ایف کی وجہ سے اسی لئے وہ چاہتا تھا کہ نیازی سخت شرائط پر معاہدہ کرکے مہنگائی کرے تاکہ وہ کبھی دوبارہ الیکشن نہ جیت سکے اسی لئے اس نے پنجاب حکومت اس نے اپریل ۲۰۱۹ میں اور وفاقی حکومت دسمبر ۲۰۱۹ میں دینے کی آفر کی تھی نون لیگ کو
 
Islamabadiya

Chief Minister (5k+ posts)
پرویز الٰہی باجوہ کی خوشامد کررہا تھا

ترین آزاد امیدواروں کو لا رہا تھا الیکشن کے بعد اس کا اسٹیبلشمنٹ سے کیا واسطہ؟

باجوہ کو خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل نےالیکشن سے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ اگلا ایک سال مشکل ہو گا آئی ایم ایف کی وجہ سے اسی لئے وہ چاہتا تھا کہ نیازی سخت شرائط پر معاہدہ کرکے مہنگائی کرے تاکہ وہ کبھی دوبارہ الیکشن نہ جیت سکے اسی لئے اس نے پنجاب حکومت اس نے اپریل ۲۰۱۹ میں اور وفاقی حکومت دسمبر میں دینے کی آفر کی تھی نون لیگ کو

aray wah, kya baat hay apkee
phir tu saray failed advisors in the start aur ashiq awan jaysay touts khan na laga diya
i guess wuh sub bhee sazish thee
 
ahameed

Chief Minister (5k+ posts)
aray wah, kya baat hay apkee
phir tu saray failed advisors in the start aur ashiq awan jaysay touts khan na laga diya
i guess wuh sub bhee sazish thee
اس بات کا فیصلہ عوام نے الیکشن کے ذریعے کرنا ہے نیازی کی پرفارمنس کیسی تھی

عاصم یزید یا باجوہ یہ فیصلہ امریکہ کے کہنے پر نہیں کر سکتے
 
Islamabadiya

Chief Minister (5k+ posts)
اس بات کا فیصلہ عوام نے الیکشن کے ذریعے کرنا ہے نیازی کی پرفارمنس کیسی تھی

عاصم یزید یا باجوہ یہ فیصلہ امریکہ کے کہنے پر نہیں کر سکتے

chalo tum yeh tu maan gay kay start say he management thee
 
ahameed

Chief Minister (5k+ posts)
chalo tum yeh tu maan gay kay start say he management thee
کون سی مینجمنٹ؟؟؟

مینجمنٹ ہوتی تو موجودہ کاکڑ وزیراطلاعات ہوتا، علیم خان وزیراعلی پنجاب ہوتا، محمود خان بھی وزیراعلی نہ ہوتا، کرونا میں مکمل لاک ڈاؤن ہوتا اور مکمل تباہی ہوتی، بھارت کا جہاز بھی نہ گرایا جاتا، امریکہ کو اڈوں سے بھی انکار نہ ہوتا اور روس کی مذمت بھی ہوتی، لسٹ کافی لمبی ہے
 
Islamabadiya

Chief Minister (5k+ posts)
کون سی مینجمنٹ؟؟؟

مینجمنٹ ہوتی تو موجودہ کاکڑ وزیراطلاعات ہوتا، علیم خان وزیراعلی پنجاب ہوتا، محمود خان بھی وزیراعلی نہ ہوتا، کرونا میں مکمل لاک ڈاؤن ہوتا اور مکمل تباہی ہوتی، بھارت کا جہاز بھی نہ گرایا جاتا، امریکہ کو اڈوں سے بھی انکار نہ ہوتا اور روس کی مذمت بھی ہوتی، لسٹ کافی لمبی ہے

ashik awan khan na lagaee?
 
JusticeLover

Minister (2k+ posts)
نو مئی ایک جھوٹ ایک دغا ، بھلا نہتے لوگ بھی بندوق والوں پر حملہ کر سکتے ھیں؟
معصوم لوگوں کو رھا رکرو انکو آینی انسانی اور قانونی حقوق دو۔

ظلم زبردستی جبر ختم کرو ، باجوہ عاصم ندیم انجم کو سیاست کرنے لوگوں کے اغوا اور قتل کی سزا دو۔
 
ahameed

Chief Minister (5k+ posts)
ashik awan khan na lagaee?
ہو سکتا ہے خان نے نہ لگایا ہو، سپہ سالار کی سفارش پر لگایا ہو،

لیکن نو مئی سو فیصد ڈرامہ تھا نیازی کو ختم کرنے کے لئے اور ۲۰۱۸ کے الیکشن میں بھی نیازی کی سیٹیں کم کی گئیں تاکہ منصوبے کے تحت اس کو پانچ دس مہینوں بعد ذلیل کرکے نکالا جا سکے
 
Back
Top