زندہ یا مردہ قوم ہے

aliahmad297622

Chief Minister (5k+ posts)
ایک مالک مکان کو ایک خط ملا، جب خط کھولا تو پتا چلا کہ خط گھر کے چوکیدار کے نام پر ہے.

خط میں چوکیدار کو لکھا ہوا تھا کہ آج رات کو ہم تمہارے گھر پر ڈاکہ ڈالیں گے، لہٰذا تم تیار رہنا.

مالک نے چوکیدار کو بلا لیا اور پوچھا کہ یہ خط تمہارے نام پر آیا ہے جس میں کوئی ڈاکو تم سے بات کر رہا ہے. تم کیا کرنا چاہ رہے ہو؟

چوکیدار چلا گیا تھانے اور مالک کو پکڑوا دیا اس جرم میں کہ اس میں میرا خط کھولا ہے.

اب مالک جیل کے اندر ہے، چوکیدار گھر کے اندر ہے اور ڈاکوؤں کو بلا رہا ہے کہ آرام سے آ جاؤ، میں نے مالک کو بند کروا دیا ہے.


نوٹ: اس سارے واقعے کا سایئفر سے کوئی تعلّق نہیں.

کریڈٹ: محمّد طارق، اسلام آباد
[/CENTER]
 
Last edited by a moderator:

Raiwind-Destroyer

Prime Minister (20k+ posts)
ہمیں لگتا ہے آزمائش فلسطینیوں پر ہے لیکن اصل آزمائش تو ہماری ہے ان کا ایمان تو اس درجے پر ہے کہ جس کی مثالیں دی جائیں ان کے بچے ملبے پر بیٹھ کر جنت کی بشارتیں سناتے ہیں ان کی آنکھوں پر پردے نہیں ہیں انہیں حقیقی ابدی زندگی صاف نظر آتی ہے جنتیں بھی تیار ہیں ان کے لیے۔۔۔!
مسئلہ تو ہمارا ہے۔۔۔۔ہم کس منہ سے سامنا کریں گے؟
جس قوم سے میوزک نہ چھوڑا جا سکے وہ الاقصی فتح کرے گی؟
جن کے لیے غضِ بصر (نظر کی حفاظت) ہی ایک ناممکن بات ہو جائے وہ لڑیں گے اسلام کے لیے؟
جو قوم غیبت سے نہ نکل سکے وہ نافذ کرے گی اسلام؟
جس قوم کے لیے پردہ ایک بحث بن جائے وہ کھڑی ہوگی یہود کے خلاف؟
جہاں سود اور رشوت اس قدر عام ہوجائے کہ اسے گناہ سمجھا ہی نہ جائے اس قوم سے کیا توقع کی جا سکتی ہے؟
قرآن نے تو دنیاوی زندگی کو "متاع" (ایک ایسی میلی کچیلی چیز جو وقتِ ضرورت ہی یاد آئے اور ضرورت پوری ہونے پر ذہن سے مکمل طور پر نکل جائے) کہا تھا پھر ہم نے کیوں اسے مقصدِ حیات بنا لیا؟
اگر ہمیں کسی نے غلط سبق پڑھا بھی دیا تو ہم نے آنکھیں بند کر کے اسے رٹ کیسے لیا؟
ہمیں تو آزمائش اور سزا میں فرق بھی بتایا گیا تھا۔۔۔!
آج ہمیں دیکھنا ہوگا آخر ہم کھڑے کہاں ہیں!
ہمیں کہاں ہونا چاہیے اور ہم کہاں ہیں- ہمیں آج فیصلہ کرنا ہے کہ آخر ہماری ترجیحات کیا ہیں؟

"اور ایک بات ہم جانتے ہیں کہ جب اللہ کے لیے کچھ چھوڑا جاتا ہے تو وہ ابھی اس ہی وقت چھوڑا جاتا ہے اور ہمیشہ کے لیے چھوڑ دیا جاتا ہے پھر اس پر سوچا نہیں جاتا پھر وقت نہیں مانگا جاتا بس فیصلہ کر لیا جاتا ہے۔۔۔!"
 

desan

President (40k+ posts)
F9dtIg-W8AAwrCA
 

Back
Top