
فیس بک پردوستی کے بعد شادی کرنے کے لیے بھارت سے قانونی دستاویزات پر پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کضلع دِیر کے رہائشی نصراللہ سے شادی کرنے والی انجو (اسلامی نام فاطمہ )حکومت سے کلیئرنس ملنے کے بعد بھارت واپس جائے گی۔
نصراللہ کے مطابق جیسے ہی واہگہ بارڈر پر اندر اور باہر دستاویزات مکمل ہوں گی، انجو بھارت کا دورہ کریں گی۔
انہوں نے بتایا کہ وہ بھارت میں اپنے بچوں سے ملنے کے بعد یقینی طور پر پاکستان واپس آئیں گی کیونکہ پاکستان اب ان کا گھر ہے۔
نصراللہ نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ انجو ذہنی طور پر پریشان ہیں اور اپنے دو بچوں کو بہت یاد کررہی ہیں۔ 34 سالہ انجو 2 بچوں15 سالہ بیٹی اور 6 سالہ بیٹے کی ماں ہیں۔
25 جولائی کو انجو نے اپنے 29 سالہ دوست نصر اللہ سے شادی کرنے والی انجو کی دوستی فیس بُک پر 2019 میں ہوئی تھی۔اس سے پہلے انجو کی شادی اروند سے ہوئی تھی جو راجستھان میں ہے۔
Source
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/nwCdq60/anju-india.jpg
Last edited by a moderator: