News_Icon
Chief Minister (5k+ posts)
https://twitter.com/x/status/1720441960580743532
پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اہم ترین اجلاس
چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کو ایک سال مکمل ہونے کے باوجود سازش کی تحقیقات اور قاتلوں کے سراغ میں ناکامی مجرموں کو بچانے کی شرمناک کوشش قرار
3 نومبر 2022 ملکی سیاسی تاریخ کے ان تاریک ابواب میں سے ایک ہے جن پر ریاست ہمیشہ شرمسار رہے گی، کور کمیٹی تحریک انصاف
اس روز ملک کے مقبول ترین سیاسی رہنما اور سابق وزیراعظم کو دن دیہاڑے ہزاروں شہریوں کی موجودگی میں قتل جیسی سفّاکانہ، شرمناک اور شرانگیز سازش کا نشانہ بنایا گیا، کور کمیٹی تحریک انصاف
عمران خان کے قتل کی سازش ایک شخصیت کا قتل نہیں بلکہ پاکستان کو انتشار اور فساد کے غیر محدود سلسلے میں دھکیلنے کی سازش تھی، کورکمیٹی تحریک انصاف
اس وقت کے وزیراعظم اور وزیرِداخلہ سمیت حساس ادارے کے ایک سینئر افسر کی مقدمے میں نامزدگی کو پوری ریاستی طاقت سے روکا گیا اور کبھی ان سے اس سفّاک سازش کے باب میں تحقیق نہیں کی گئی، کور کمیٹی تحریک انصاف
حملے کے بعد قائم کی جانے والی تحقیقاتی ٹیم کی ہر سطح پر مزاحمت کی گئی اور پولیس اور انتظامی افسران نے کسی قانونی وجوہ کے بغیر ٹیم سے معاونت سے انکار کیا، کور کمیٹی تحریک انصاف
اپنے جسم پر گولیوں کے زخم جھیلنے کے بعد بسترِعلالت سے امن کا نعرہ لگا کر پاکستان کو داخلی عدمِ استحکام، انتشار اور فساد کی آگ میں دھکیلنے کی سازش ناکام بنانے والا قوم کا قائد آج بھی انصاف کیلئے اپنے نظامِ عدل کی جانب دیکھ رہا ہے، کور کمیٹی تحریک انصاف
قوم 3 مئی کے اس قاتلانہ حملے، اس میں ملوث کرداروں اور ملک کے خلاف ان کے گھناؤنے اقدام کو کبھی فراموش نہیں کرے گی، کورکمیٹی تحریک انصاف
اجلاس میں دستور کی طے شدہ مدّت میں انتخابات کے حوالے سے دائر درخواست کی سپریم کورٹ میں سماعت اور بعد ازاں فیصلے کا بھی جائزہ
انتخابات کی تاریخ کے تعیّن میں عدالتِ عظمیٰ کے کردار کو ملک میں جمہوریت کی بحالی کی جانب اہم قدم قرار دیا گیا
عدالتِ عظمیٰ کی مداخلت، کردار اور فیصلہ ملک سے غیر یقینی کی صورتحال پر قابو پانے میں معاون ثابت ہوگا، کورکمیٹی تحریک انصاف
اپنا وزن جمہوریت کی بحالی کے پلڑے میں ڈال کر ملک میں انتخابی عمل کے آغاز پر سپریم کورٹ کے مشکور ہیں، کورکمیٹی تحریک انصاف
انتخابی تاریخ کے تعیّن اور اعلان کے بعد ملک میں انتخابات کے آزادانہ، منصفانہ، غیرجانبدارانہ اور شفاف انعقاد کا چیلنج الیکشن کمیشن کو درپیش ہے، کورکمیٹی تحریک انصاف
پاکستان تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی، تمام وفاقی اکائیوں میں یکساں طور پر مقبول اور کروڑوں پاکستانیوں کی نمائندہ جماعت ہے، کورکمیٹی تحریک انصاف
گزشتہ 18 ماہ سے عوام کی اکثریت کی نمائندہ سیاسی جماعت بدترین ریاستی جبر و فسطائیت کے نشانے پر ہے، کورکمیٹی تحریک انصاف
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے بعد تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر علی امین گنڈا پور کی ہمشیرہ کے گھر پر چھاپہ مار کر ذلّت آمیز ریاستی دہشتگردی کا اشتعال انگیز مظاہرہ کیا گیا، کورکمیٹی تحریک انصاف
انتخابات کے آزادانہ، منصفانہ، غیرجانبدارانہ اور شفاف انعقاد کیلئے تحریک انصاف کی کسی خوف و رکاوٹ کے بغیر انتخابی عمل میں شرکت ناگیز ہے، کورکمیٹی تحریک انصاف
انتخابات میں شرکت کی خواہاں تمام سیاسی جماعتوں کیلئے انتخاب لڑنے کے مساوی مواقع صاف شفاف انتخابات کیلئے اساس کی حیثیت رکھتے ہیں، کورکمیٹی تحریک انصاف
الیکشن کمیشن انتخابی نشان ”بلّے“ کی فوری فراہمی سمیت تمام زیرِ التواء معاملات پر بلاتاخیر فیصلے کرے اور انتخابات کیلئے لیول پلیئنگ فیلڈ کی دستیابی یقینی بنائے، کورکمیٹی تحریک انصاف
گزشتہ یا نگران حکومتوں کی جانب سے انتظامی ڈھانچے میں اپنے انتخابی مفاد کے تحت کئے گئے بندوبست کا بھرپور جائزہ لیا جائے اور اسے انتخابات کی شفافیت سے ہم آہنگ بنایا جائے، کورکمیٹی تحریک انصاف
ڈسکوز کے سربراہان عملاً ماضی کی ایک حکمران جماعت کے امیدوار اور پولنگ ایجنٹس کا روپ دھار چکے ہیں، انہیں ہٹانے یا غیرمؤثر کرنے کا کام بھی الیکشن کمیشن کے ذمے ہے، کورکمیٹی تحریک انصاف
تحریک انصاف کے خلاف جبر و فسطائیت کے جاری سلسلے کو بند کیا جائے اور چیئرمین عمران خان سمیت ریاستی عتاب کے شکار قائدین اور پابندِ سلاسل ہزاروں کارکنان کو فوری طور پر رہا کرکے انتقام اور سفاکیّت کا سلسلہ بند کیا جائے، کورکمیٹی تحریک انصاف
گزشتہ 18 ماہ کے دوران مجرمانہ کھلواڑ کے نتیجے میں تباہ ہونے والی معیشت کی بحالی کا سفر بھی آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے سائے میں ہی ممکن ہے، کورکمیٹی تحریک انصاف
انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کی چیئرمین عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں مرکزی سطح سے مقامی سطح تک تمام تنظیمی ڈھانچوں اور کارکنان کو متحرک کردیا گیا ہے
کارکن انتخابات میں شرکت کیلئے تیاریوں کا باضابطہ آغاز کریں، انتخابات میں بے مثال عوامی تائید اور اللہ کے فضل سے دوتہائی اکثریت اور حقیقی آزادی ہماری منتظر ہے، کورکمیٹی تحریک انصاف
چیئرمین عمران خان بطور منتخب وزیراعظم ان شاء اللہ ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالیں گے اور پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی ان راہوں پر گامزن کریں گے جن سے اسے سازش اور عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال کر ہٹایا گیا تھا، کورکمیٹی تحریک انصاف
کورکمیٹی کی جانب سے صحافتی اقدار،اخلاقیات اور پیشہ وارانہ دیانت کے اصولوں سے انحراف کے ذریعے ماورائے آئین و قانون اقدامات میں ریاستی مشینری کی قابلِ مذمت معاونت پر چار اینکرز کے احتجاجاً بائیکاٹ کے فیصلے کا اعادہ
ان چار اینکرز کے علاوہ کسی ٹی وی چینل کے مِن حیث الادارہ بائیکاٹ نہ کرنے کی پالیسی کا بھی اعادہ

- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/J7zSmrj/3.png
Last edited: