
نگراں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان انتقال کر گئے
پشاور: خیبر پختونخوا کے نگراں وزیراعلیٰ اعظم خان انتقال کر گئے۔
اعظم خان کو گزشتہ شب اسپتال لایا گیا تھا، جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔ ترجمان نجی اسپتال کے مطابق اعظم خان کل رات دل کی تکلیف پر اسپتال لائے گئے۔ ان کی طبیعت رات ہی سے خراب تھی اور وہ عارضہ قلب میں بھی مبتلا تھے۔
رات بھر اعظم خان اسپتال میں زیر علاج رہے جہاں انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا تھا۔
Source