
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم پاکستان کی تاریخ میں کامیاب ترین کپتان کی فہرست میں اپنا نام لکھوانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بابراعظم پاکستان کی تاریخ میں دوسرے کامیاب ترین کپتان بن گئے ہیں، انہوں نے یہ اعزاز ورلڈ کپ 2023 میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر حاصل کیا ، اس فتح کے بعد بابراعظم کی بطور کپتان فتوحات 78 تک پہنچ گئی ہیں۔
بابراعظم بین الاقوامی میچز میں 78 فتوحات حاصل کرکے مشترکہ طور پر دوسرے کامیاب ترین پاکستانی کپتان بن گئے ہیں۔
بابراعظم نیوزی لینڈ کو شکست دے کر لیجنڈ کرکٹر اور سابق کپتان وسیم اکرم کے برابر آکھڑے ہوئے ہیں، وسیم اکرم نے بین الاقوامی کرکٹ میں مجموعی طور پر پاکستان کو 78 میچز میں فتوحات سے ہمکنار کروایا تھا، تاہم جیت کا تناسب بابراعظم کا بہتر ہے۔
لیجنڈ وسیم اکرم اور قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم پاکستان کو 1992 کا ورلڈ کپ جتوانے والے کپتان عمران خان سے پیچھے ہیں جنہوں نے ملک کو بین الاقوامی سطح پر 89 فتوحات دلوائی تھیں۔
سابق مایہ ناز کرکٹر عمران خان نے187 میچز میں قومی ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے89 میں فتح حاصل کی اور 67 میں شکست سے دوچار رہے، بابراعظم کو 133 میچز میں 78 میں فتح اور 43 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا،بابراعظم کی جیت کا تناسب58اعشاریہ64 فیصد ہےجبکہ وسیم اکرم کی جیت کا تناسب58 اعشاریہ20 فیصد تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9babarkamyabjhshdg.png