
بابر اعظم کو بطور کپتان اپنے آپ کو منوانے کے لیے 4 سال دیئے گئے لیکن وہ ناکام ہو گئے: شاہد آفریدی
سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہ آفریدی نے کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں بھی بابر اعظم کا فین ہوں لیکن وہ بطور کھلاڑی جتنا بڑا کھلاڑی ہے تو میں چاہتا تھا کہ وہ ملک کے بہترین کپتانوں کی لسٹ میں شامل ہو۔ بابر اعظم کو ٹیم کی کپتانی کے لیے 3 سے 4 سال دیئے جس کے بعد ہمیں امید تھی کہ وہ بہترین کپتان ثابت ہو گا اور اپنے آپ کو منوا پائے گا لیکن ایسا نہیں ہو سکا، میں نے اس کی بہت سی غلطیاں دیکھی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کی کپتانی پر کبھی بھی تلوار نہیں لٹکتی رہی لیکن کسی بھی ٹیم کے لیڈر میں بہت سی خوبیاں ہوتی ہیں۔ کوئی بھی ٹیم لیڈر اکیلے فیصلے نہیں کرتا بلکہ اپنے ساتھیوں کو ساتھ لے کر چلتا ہے، یہی خوبی یونس خان میں بھی تھی جو اپنے کھلاڑیوں کو ساتھ لے کر چلتے تھے۔ کرکٹ ورلڈکپ میں مجھے اس ٹیم سے پرفارم کرنے کی بہت امید تھی لیکن ہمارے کھلاڑی سکلز کے مطابق پرفارم نہیں کر سکے۔
سینئر صحافی فرید خان نے شاہد آفریدی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ: شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کو بطور کپتان اپنے آپ کو منوانے کے لیے 4 سال دیئے گئے لیکن وہ ناکام ہو گئے۔ بابراعظم میں کپتانی کرنے کی وہ صلاحیتیں موجود نہیں ہیں جو کہ یونس خان تھیں جو جانتا تھا کہ اپنے کھلاڑیوں کو کیسے استعمال کرنا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1724036901382861034
سینئر صحافی رضوان گلزئی نے شاہد آفریدی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ: شاہد آفریدی کی قیادت میں بابر اعظم کے خلاف مہم اب کیمروں کے سامنے بھی آ گئی ہے۔ شاہد آفریدی نے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے ملاقات کی، ذکاء اشرف سے بھی ملے اور اب اپنے ساتھی کرکٹرز کو ساتھ بٹھا کر بابر اعظم کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
رضوان گلزئی نے لکھا کہ: شاہد آفریدی کا بابر اعظم کو نشانہ بنانے کا مقصد صرف اپنے داماد کو کپتان بنوانا ہے۔ مان لیتے ہیں کہ بابر اعظم اچھے کپتان ثابت نہیں ہوئے لیکن کیا اب قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان کا فیصلہ میڈیا مہم کے دبائو میں کیا جائے گا؟
https://twitter.com/x/status/1724050823745830931
شاہد آفریدی کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے بھی شدید ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ: جو کچھ بند دروازوں کے پیچھے کہہ رہے تھے اب شاہد آفریدی کھل کر کہہ رہے ہیں، اس سب کے پیچھے شاہد آفریدی کا ہاتھ ہے جس نے بابر اعظم کے خلاف مہم شروع کی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1724054401453609133
ایک صارف نے لکھا کہ: قوم نے شاہد آفریدی کو کتنی عزت دی لیکن ان صاحب کو راس نہیں آئی۔ عمران خان بارے سب کھلاڑی کہتے ہیں کہ وہ بند کمرے میں جتنا بھی ڈانٹتا تھا لیکن کیمرے کے آگے اپنے ہر کھلاڑی کا دفاع کرتا تھا۔ ہماری ٹیم اسی لے کارنرڈ ٹائیگر کی طرح کھیلی اور جیتی، بیچارہ بابر سٹیڈیم میں مخالف ٹیم سے لڑ رہا تھا اور باہر آفریدی جیسے کم ظرف لوگوں سے!
https://twitter.com/x/status/1724061829259776378
ایک صارف نے لکھا کہ: شاہد آفریدی چاہتا ہے کہ کسی طرح سے شاہین آفریدی کو کپتان بنوایا جا سکے، شاہین کو پرفارمنس بھی اس ورلڈکپ میں کچھ خاص نہیں تھی، قوم اپنے کپتان بابر اعظم کے ساتھ کھڑی ہے!
https://twitter.com/x/status/1724052896696648010
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/19afridishhahssjhbababr.png