
کسی کو نسلی، لسانی، قبائلی، صوبائی، مذہبی یا فرقہ وارانہ بنیادوں پر امتیاز حاصل نہیں ہے: جنرل سید عاصم منیر
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر شاہ نے آج جی ایچ کیو راولپنڈی میں تمام مکتب فکر کے مرکزی علماء ومشائخ سے ملاقات کی۔ آرمی چیف نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلح کارروائی یا طاقت کا استعمال ریاست کے علاوہ کسی بھی گروہ یا ادارے کی طرف سے قابل قبول نہیں ہے۔ پاکستان پاکستان کے ہر شہری کا ہے یہاں پر کسی کو نسلی، لسانی، قبائلی، صوبائی، مذہبی یا فرقہ وارانہ بنیادوں پر امتیاز حاصل نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذہبی علماء کی طرف سے دہشت گردوں اور انتہاپسندوں کی طرف سے پھیلائے گئے گمراہ کن پراپیگنڈے کے خاتمے کیلئے جاری فتویٰ "پیغام پاکستان" کو سراہتے ہوئے علماء ومشائخ سے گمراہ کن پراپیگنڈے کی تشہیر کا تدارک کرنے کے علاوہ اپنے اندروانی اختلافات کو ختم کرنے پر بھی زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ علماء ومشائخ کا نوجوانوں میں فکری وتکنیکی علوم کے ساتھ ساتھ قرآن وسنت کی تفہیم پیدا کرنے اور ان کی کردار سازی میں انتہائی اہم کردار ہے۔ ملک میں دہشت گردوں اور انتہاپسندوں کو پنپنے نہیں دیں گےنہ ہی ان کی طرف سے کسی مسلح کارروائی یا طاقت کا استعمال برداشت کیا جائے گا۔
علماء ومشائخ نے دہشت گردی ، انتہاپسندی وفرقہ واریت کی متفقہ طور پر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں استحکام، امن اور رواداری پیدا کرنے کے لیے ریاستی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کا عزم کرتے ہیں۔ علماء کا کہنا تھا کہ اسلام امن کا مذہب جس کی بعض عناصر مسخ شدہ تشریحات کر رہے ہیں جو ذاتی مفادات پر مبنی ہیں۔
علماء کا کہنا تھا کہ اسلامی تعلیمات کا کچھ شرپسند عناصر کی طرف سے کی جانے والی اسلام کی مسخ شدہ تشریحات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ علماء نے اس موقع پر حکومت کی طرف سے ملک میں غیرقانونی طور پر رہائش پذیر غیرملکیوں کو وطن واپس بھیجنے، انسداد سمگلنگ، ذخیرہ اندوزی، بجلی چوری کے خلاف اقدامات اور ایک دستاویزی نظام (پاسپورٹ) کے نفاذ کے اقدامات کی حمایت کی۔
فورم نے افغانستان کی طرف سے ہونے والی دہشت گردی پر ریاستی تحفظات وموقف کی بھرپور حمایت کی اور زور دیا کہ افغانستان پاکستان کے تحفظات دور کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرے۔ غزہ میں صیہونی فوج کی طرف سے معصوم فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر فورم کی طرف سے غم وغصے کا اظہار کیا گیا اور صیہونی فوج کے مظالم کو انسانیت کے خلاف جرائم قرار دیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4اسمسیسممئنیر.png