افغان شہریوں کی وطن واپسی کےخلاف کیس کھلی عدالت میں لگانے کاحکم

naveed

Chief Minister (5k+ posts)
201403102fcb477.png


سپریم کورٹ نے افغان شہریوں کی وطن واپسی کےخلاف چیمبر اپیل میں رجسٹرار آفس کے اعتراضات مسترد کر دیئے، اور درخواست پر کیس کھلی عدالت میں لگانے کاحکم دے دیا۔

سپریم کورٹ میں غیر ملکی شہریوں کی وطن واپسی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس یحیی آفریدی نے ان چیمبر اپیل پر سماعت کی۔

عدالت نے چیمبر اپیل میں رجسٹرار آفس کے اعتراضات مسترد کر دیئے، اور افغان شہریوں کی وطن واپسی کے خلاف کیس کھلی عدالت میں لگانے کا حکم دے دیا۔

غیر ملکی شہریوں کی وطن واپسی روکنے کیلئے درخواست پر رجسٹرار آفس نے اعتراضات لگا کر واپس کر دی تھی ، رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف چیمبر اپیل دائر کی گئی تھی۔

Source
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

غیر ملکیوں کی بہت فکر ہے جس میں بہرحال کوئی برائی نہیں لیکن ایسے جذبات اپنے ملک کے سب سے بڑے لیڈر اور ٣٠،٠٠٠ بیگناہ پاکستانی جو جیلوں میں صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں ان کے لیے کیوں نہیں؟؟؟
 
Last edited:

انقلاب

Chief Minister (5k+ posts)

غیر ملکیوں کا بہت فکر ہے جس میں بہرحال کوئی برائی نہیں لیکن ایسے جذبات اپنے ملک کے سب سے بڑے لیڈر اور ٣٠،٠٠٠ بیگناہ پاکستانی جو جیلوں میں صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں ان کے لیے کیوں نہیں؟؟؟
پاکستان میں بھارتی اور ایرانی دہشت گرد بھی پاکستانیوں سے زیادہ محفوظ ہیں
 

Back
Top