
یہ ورلڈکپ ٹرافی کی توہین ہے، آئی سی سی کو مچل مارش کی اس حرکت پر ایکشن لینا چاہیے: بھارتی سوشل میڈیا صارف
کرکٹ ورلڈکپ 2023ء فائنل میں بھارتی ٹیم کی آسٹریلیا کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد بھارتی وزیراعظم نے میزبانی کے آداب ہی بھلا دیئے۔ ورلڈکپ فائنل کی فاتح ٹیم آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز کو نریندر مودی ٹرافی دینے آئے تو ٹرافی پکڑا کر بغیر ہاتھ ملائے منہ موڑ کر روانہ ہو گئے۔
سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے ابھی اس معاملے پر تنقید کی جا رہی تھی کہ ایک نیا تنازع کھڑا ہو گیا۔ آسٹریلوی بلے باز مچل مارش کی ورلڈکپ ٹرافی پر پائوں رکھے تصویر وائرل ہو گئی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1726453460579811719
آسٹریلوی بلے باز مچل مارش کی ورلڈکپ ٹرافی پر پائوں رکھ کر آرام کرنے کی تصویر وائرل ہونے کے بعد بھارتی کرکٹ شائقین آگ بگولہ ہو گئے۔ آسٹریلیا نے فائنل میچ میں بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر چھٹی بار ورلڈکپ ٹرافی اپنے نام کی۔ پیٹ کمنز نے فتح کے بعد انسٹاگرام پروفائل پر آسٹریلوی ڈریسنگ روم کی تصاویر شیئر کیں جس میں کینگروز کو جیت کی خوشی مناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی فتح مناتے تصاویر میں سے ایک تصویر میں مچل مارش کو ورلڈکپ ٹرافی پر پائوں رکھے صوفے پر آرام کرتے دیکھا جا سکتا ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ بھارت کے شائقین کرکٹ کو مچل مارش کا یہ انداز ایک آنکھ نہ بھایا اور سوشل میڈیا پر مچل مارش پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1726444308335939699
ایک سوشل میڈیا صارف نے تصویر پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ: یہ ورلڈکپ ٹرافی کی توہین ہے، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو مچل مارش کی اس حرکت پر ایکشن لینا چاہیے۔
https://twitter.com/x/status/1726449192200274120
وپن تیواری نامی سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ: یہ انتہائی افسوناک ہے کہ جن لوگوں کو اس ٹرافی کی قدر ہیں انہیں چھونے کا موقع نہیں ملتا لیکن جنہیں اس کی قدر نہیں انہیں اس کو چھونے کے متعدد مواقع ملے، یہ دیکھ کر میرا دل ٹوٹ گیا!
https://twitter.com/x/status/1726466291056456086
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ: یہ سراسر شرمناک ہے!
https://twitter.com/x/status/1726445068888965154
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا ورلڈکپ ٹرافی کی کچھ تو عزت کرنی چاہیے، پلیز! ایک صارف نے لکھا کہ: انہیں ٹرافی کی عزت کرنی چاہیے۔ دوسری طرف بھارتی وزیراعظم نریندر مودی آسٹریلیا سے شکست کے بعد بھارتی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کے لیے ڈریسنگ روم میں گئے اور اپنے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا۔
https://twitter.com/x/status/1726630394060234819
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/13میتچھالمارسھسجسج.png