انقلاب
Chief Minister (5k+ posts)
خاکی والوں سے مصنوعی بارش نہیں ہوئی پر خواب معیشت صحیح کرنے کے دیکھ رہے ہیں
لاہور میں مصنوعی بارش کا منصوبہ ملتوی
تکنیکی مشکلات اور پروجیکٹ ماہرین کے کام پر عدم اطمینان کے باعث پلان 4 سے 6 ہفتے تاخیر کا شکار ہوگیا


لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 28 نومبر 2023ء ) صوبہ پنجاب کے دارالحکومتلاہور میں سموگ کے تدارک کے لیے مصنوعی بارش کا پلان ملتوی کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سموگ کو کم کرنے کے لیے لاہور میں 29 نومبر کو مصنوعی بارش کا منصوبہ ملتوی ہوچکا ہے، پنجاب حکومت نے تکنیکی مشکلات اور پروجیکٹ ماہرین کے کام پر عدم اطمینان کے باعث منصوبہ ملتوی کیا اور اب اس پلان پر عمل درآمد 4 سے 6 ہفتے بعد ہونے کا امکان ہے۔
بتایا گیا ہے کہ کلاؤڈ سیڈنگ کے لیے استعمال میں لایا جانے والا پنجاب حکومت کا طیارہ مکینیکل خدشات کی وجہ سے کئی مہینوں سے گراؤنڈ کیا گیا ہے جس میں پیدا ہونے والی خرابی تاحال دور نہ ہوسکی اور طیارے کی غیر متوقع خرابی کے باعث مصنوعی بارش کے منصوبے پر عمل درآمد میں تاخیر کی گئی ہے۔
Last edited by a moderator: