
تحریک انصاف نے گزشتہ روز آن لائن جلسہ کا انعقاد کیا ،تحریک انصاف کے آن لائن جلسے سے تحریک انصاف کے متعدد روپوش رہنماؤں نے بھی خطاب کیا
سوشل میڈیا پر آزاد حلقوں کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ تحریک انصاف کا جلسہ 60 لاکھ لوگوں نے دیکھا۔ یہ تعداد تحریک انصاف آفیشل سے لی گئی ہے جبکہ دیگر میڈیم نے جو جلسہ دکھایا وہ علیحدہ سے ہیں۔
تحریک انصاف کے آفیشل فیس بک پیج پر جلسہ 1.4 ملین (14 لاکھ) لوگوں نے دیکھا جبکہ ٹوئٹر لائیوسٹریمنگ پر ایک ملین (10 لاکھ) لوگوں نے دیکھا، ٹوئٹر اسپیس پر 1.5ملین یعنی 15 لاکھ لوگوں نے دیکھا۔
https://twitter.com/x/status/1736501060376604991
یوٹیوب پر جلسہ دیکھنے والوں کی تعداد 1.8ملین یعنی 18 لاکھ تعداد تھی۔
تحریک انصاف کا ورچوئل جلسہ عمران خان کے ٹوئٹر، فیس بک اور یوٹیوب پر بھی دکھایا گیا جسے کئی ملین لوگوں نے دیکھا۔
پی ٹی آئی جلسہ کئی یوٹیوب اکاؤنٹس نے بھی دکھایا جن کا تحریک انصاف سے آفیشل کوئی تعلق نہیں تھا، کئی ڈیجیٹیل اور الیکٹرانک میڈیا کے صحافیوں نے بھی پی ٹی آئی کی لائیو سٹریمنگ استعمال کی۔
مثال کے طور پر یہ جلسہ سمیع ابراہیم اور مخدوم شہاب الدین نے بھی دکھایا اور مجموعی طور پر 1 ملین لوگوں نے انکے یوٹیوب اکاؤنٹ پر دیکھا۔
یہ ذکر بھی کرنا ضروری ہے کہ یہ جلسہ بیشتر مقامات کسی اکیلے بندے نے نہیں دیکھا بلکہ بیرون ملک پاکستانیوں نے کسی ہال میں دیکھا جہاں سینکڑوں لوگ موجود تھے اور پاکستان میں گھروں میں فیملیوں نے ٹی وی پر آن لائن سٹریمنگ کرکے بھی دیکھا جس سے یہ تاثر جارہا ہے کہ یہ جلسہ دیکھنے والے لوگ کروڑوں میں تھے۔
اس جلسے پر تبصرہ کرتے ہوئے کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ یہ واحد جلسہ ہے جس پر تحریک انصاف کا ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہوا بلکہ الٹا یوٹیوب، ٹوئٹڑ اور فیس بک سے آمدن ہوئی ہے جسے تحریک انصاف الیکشن کمپین میں استعمال کریگی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/pti11hh21.jpg