
مسلم لیگ ن نے ایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ کمال سے شہباز شریف کے حق میں دستبرداری کا مطالبہ کردیا, مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی سیٹ پر مصطفیٰ کمال سے شہباز شریف کے حق میں دستبرداری کا مطالبہ کیا جس پر دونوں جماعتوں میں ڈیڈ لاک برقرار ہے۔
کراچی میں ن لیگ اورایم کیوایم رہنماؤں کی ملاقات جس مین ن لیگ سندھ کے صدر بشیرمیمن نے نوازشریف وزیراعظم کے نعرے لگوائے تو رہنما ایم کیوایم امین الحق اور حسان صابر بھی ساتھ رہے۔
ن لیگی رہنما زور و شور سے نعرے لگاتے رہے، امین الحق ہاتھ اٹھا کر ساتھ دیتے رہے۔ا ٓخر میں بشیرمیمن نے جئے متحدہ کےنعرے بھی لگوائے۔
دونوں پارٹیوں کی ملاقات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہےایم کیوایم نے لیاری کی ایک اور ملیرسے تین قومی اسمبلی کی نشستیں دینے کی آفر کی ہے، میرپورخاص، نواب شاہ، سکھر، ٹنڈوالہ یارکی سیٹ پر بھی مذاکرات ہوئے۔
چار روز قبل متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کیلئے کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 242 سے دستبردار نہ ہونے کا اعلان کردیا تھا۔
ایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ کمال نے این اے 242 سے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کیلئے آر او آفس پہنچے اور میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ این اے 242 منی پاکستان ہے، اس حلقے میں تمام کمیونٹی کے لوگ رہتے ہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ ن لیگ سے حلقہ 242 پر نہیں بلکہ وسیع تر بات ہوئی ہے، مسلم لیگ ن کے دوستوں کے ساتھ ہمارے بہت اچھے تعلقات ہیں، ہم نے ایک دوسرے پر زور زبردستی نہیں کی.
ان کا کہنا تھاکہ ان تین سال میں این اے 242 پر بڑا کام کیا، اگر مسلم لیگ ن ہم سے اس سیٹ پر مقابلہ کرنا چاہتی ہے تو ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں، ہم این اے 242 سے دستبردار نہیں ہوں گے۔
خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے این اے 242 سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shahei1h11.jpg